دھرم پور وارڈ نمبر 98 میں واقع محلہ کلینک میں Dharampur Blue Ray Foundation کی جانب سے برماننٹ ہیلتھ کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ اس کیمپ میں مقامی عوام کے لیے مفت آنکھوں کا معائنہ، دانتوں کا چیک اپ اور جنرل فزیشن کے ذریعے طبی جانچ کی سہولت فراہم کی گئی۔ اس کے علاوہ ضرورت مند مریضوں میں مفت چشمے بھی تقسیم کیے گئے۔
کیمپ کی قیادت تنظیم کے صدر ڈاکٹر عمران نے کی۔ اس موقع پر بند کمار یادو (ٹی ایم سی آسنسول ساؤتھ بلاک نائب صدر) بطور مہمانِ خصوصی موجود رہے۔ طبی خدمات انجام دینے والوں میں ڈاکٹر سبرتو داس، ڈاکٹر سہیل، ڈاکٹر اکرم خان شامل تھے۔
اس موقع پر نظام الدین خان، مس پوجا، امیت، مس انجلی اور مس کسم سمیت دیگر رضاکاروں نے کیمپ کو کامیاب بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔
کیمپ میں مجموعی طور پر 324 مریضوں نے مفت طبی سہولیات سے استفادہ کیا۔ مقامی باشندوں نے اس اقدام کو سراہتے ہوئے مستقبل میں بھی ایسے طبی کیمپوں کے انعقاد کی امید ظاہر کی۔







