دی کریسنٹ اسکول، آزاد نگر، برن پور کا رنگا رنگ سالانہ کلچرل پروگرام ، ڈرائنگ مقابلہ، اسکولی بچوں کے ذریعے بنائے گئے ماڈل اور بچوں کے بنائے ہوئے ذائقدے دار فوڈ اسٹال بھی لگائے گئے ۔










اس سالانہ پروگرام میں ننھے منے بچوں نے فنسی ڈریس مقابلے میں ہندوستان کے الگ الگ صوبے کی نمائندگی کی جسے پروگرام میں موجود مہمانان، اساتذہ کرام ، گارجین اور سامعین نے تالیاں بجا کر بچوں کی حوصلہ افزائی کے ساتھ انہیں خوب خوب سراہا، اس کے علاوہ دیگر کلچرل پروگرام بھی پیش کئے گئے۔ ڈرائنگ مقابلے میں کل 110 طالب علموں نے حصہ لیا۔
اس موقع پر مہمانان میں رانی گنج کے سابق ایم ایل اے سہراب علی، وارڈ نمبر 98 کی کونسلر کہکشاں ریاض ، رام باندھ اسکول کے پرنسپل سلندر سنگھ، سدیپ دا، خالق ادیب، شہزاد سمیع کے علاوہ اسکول کے ڈائریکٹر و بانی محمد سمیع اللہ ، گلشن آرا ، پرنسپل اور تمام اساتذہ و استانیاں موجود رہیں۔









