Dastak Jo Pahunchey Har Ghar Tak

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email

*دی کریسنٹ اسکول کے طلباء نے منشیات بیداری ریلی میں شرکت کی*

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email
ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

صنعتی شہر برن پور کے آزاد نگر برن پور میں واقع دی کریسنٹ اسکول میں نشہ سے نجات اور غیر قانونی اسمگلنگ کے عالمی دن کے موقع پر ایک عظیم الشان بیداری ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ طلباء، اساتذہ اور ہیرا پور تھانہ کے اہلکاروں نے ریلی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور لوگوں کو معاشرے میں منشیات کے استعمال کے مضر اثرات سے آگاہ کرنے کا پیغام دیا۔ ریلی اسکول کے احاطے سے شروع ہوئی اور آزاد نگر و رحمت نگر کی اہم سڑکوں سے ہوتی ہوئی برن پور بس اسٹینڈ پہنچ کر واپس اسکول کے احاطے میں اختتام پذیر ہوئی۔ طلباء نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھائے نعرے بلند کرتے ہوئے پرجوش انداز میں مارچ کیا۔’نشہ چھوڑو، زندگی سے ناطہ جوڑو’ اور ’منشیات سے پاک معاشرہ ہی ایک مضبوط قوم کی پہچان ہے’ سے نو ٹو ڈرگس، یس ٹو لایف جیسے پیغام دیے گیے۔موقع پر طلباء نے متاثر کن تقاریر بھی کیں۔ گیارہویں جماعت کے طالب علم ابو حنیفہ نے کہا کہ ہم نئی نسل ہیں اور ہمیں اپنا مستقبل روشن بنانا ہے۔ منشیات کے گڑھے میں نہیں گرنا ہے۔ نویں جماعت کے طالب علم حارث بن جاوید نے کہا کہ منشیات ایک سست زہر ہے، جو جسم کے ساتھ روح کو بھی کھا جاتی ہے، ہمیں اس کے خلاف متحد ہونا ہوگا۔تھانہ ہیرا پور کی جانب سے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا گیا کہ پولس انتظامیہ معاشرے میں منشیات فروشی کے خلاف مسلسل مہم چلا رہی ہے تاہم اس میں عوام کا تعاون انتہائی ضروری ہے۔ ایسے پروگراموں سے معاشرے میں مثبت پیغام جاتا ہے۔ انہوں نے طلبہ سے ’’ڈرگ فری انڈیا مہم‘‘ میں شامل ہونے کی بھی اپیل کی۔ریلی کے اختتام پر تمام شرکاء نے منشیات کے خلاف اجتماعی عہد کیا۔ یہ پروگرام نہ صرف تعلیم پر مبنی تھا بلکہ طلبہ کی معاشرے کے تئیں بیداری اور ذمہ داری کی عکاسی بھی کرتا ہے۔