رانی گنج : طویل انتظار کے بعد آخرکار رانی گنج تھانے کے پنجابی موڑ چوکی کو مستقل پتہ مل گیا۔ طویل عرصے سے پنجابی موڑ پر عارضی چوکی چھوٹی اور تنگ جگہ پر چل رہی تھی، لیکن 2020 سے آسنسول درگاپور پولیس کمشنریٹ کی پولیس نے اس چوکی کو دوسری جگہ منتقل کرنے اور اس عارضی چوکی کے عین سامنے لے جانے کی پہل کی تھی۔ آسنسول درگاپور پولیس کمشنریٹ کے کمشنر آئی پی ایس سنیل کمار چودھری نے طویل انتظار کے بعد ربن کاٹ کر اور سرکاری طور پر تختی کا پردہ ہٹاکر چوکی کا افتتاح کیا۔ ڈی سی پی سینٹرل دھرو داس، اے سی پی سینٹرل ون بسوجیت ہلدر، اے سی پی سینٹرل ٹو بمان مردھا، اے سی پی ہیراپور اپسیتا دتہ، اے سی پی اے پی اچنتیا دے اور ان کے ساتھ رانی گنج تھانے کے انچارج وکاس دتہ اور رانی گنج تھانے کے مختلف چوکیوں کے انسپکٹر خصوصی طور پر موجود دکھائی دیے۔ پولیس کے اس افتتاحی پروگرام میں آنڈال تھانے کے او سی میگناتھ منڈل، بارابنی تھانے کے او سی دیبندو مکھرجی، جموڑیہ تھانے کے او سی سومیندرناتھ ٹھاکر، آسنسول نارتھ کے او سی امیت ہلدر اور مختلف پولیس اسٹیشنوں کے او سی بھی موجود رہے۔ آج اس پروگرام میں پہنچے پولیس کمشنر نے کہا کہ اس پولیس چوکی کے یہاں بن جانے سے اب یہاں پر قانون کی حکمرانی کو کنٹرول کرنے میں سہولت ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ چھوٹے پیمانے پر کرائے کے عمارتوں میں جو تھانہ یا چوکی چلائی جاتی ہیں، ان کی جگہ پر اب آسنسول درگاپور پولیس کمشنریٹ کا مقصد ہے کہ اس طرح کے مستقل تھانے اور چوکیاں بنائی جائیں۔