Dastak Jo Pahunchey Har Ghar Tak

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email

*رانی گنج : کنواں سے نامعلوم شخص کی لاش برآمد*

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email
ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

آسنسول کارپوریشن کے تحت رانی گنج کے وارڈ 34 گورنگی ڈانگہ میں واقع متروک کنواں سے ایک انجان شخص کی لاش ملنے سے علاقہ میں سنسنی پھیل گئی۔لاش کی حالت دیکھ کر ایسا محسوس ہورہا ہے جیسے 5 یا 6 دنوں سے مردہ جسم کنواں میں موجود ہے۔معاملہ کی جانکاری رانی گنج پنجابی موڑ پھانڑی پولس کو دی گئی۔پولس موقع پر پہنچی اور فاءر بریگیڈ محکمہ کو خبر دی گءی ۔واقعہ کی جانکاری دیتے ہوءے ایک مقامی نوجوان نے بتایا کہ وہ اپنے دوستوں کے ساتھ یہاں کرکٹ کھیل رہے تھے۔کرکٹ کھیلنے کے دوران ہی بدبو آرہی تھی۔کھیلتے ہوءے گیند کنواں کے پاس آگءی۔ گیند تلاش کرتے کرتے جب وہ لوگ کنواں کے پاس پہنچیں تو بدبو کی شدت میں تیزی آگءی ۔ایسا محسوس ہوا جیسے کنواں کے اندر سے ہی بدبو آرہی ہے۔جب ہم لوگوں نے کنواں کے اندر جھانک کر دیکھا تو اندر ایک مردہ جسم پانی کے اوپر نظر آیا۔ان لوگوں نے فوری طور پر پولس کو خبر دی گءی۔پولس موقع پر پہنچ کر ڈمکل محکمہ کے جوانوں کی مدد سے لاش نکالنے کی کوشش کی۔لوگوں نے بتایا کہ نزدیک میں کرایہ میں رہنے والا ایک شخص گزشتہ 7 دنوں سے لاپتہ تھا۔لاش نکلنے کے بعد ہی شناخت ہو پاءے گی کہ یہ مردہ جسم اسی لاپتہ شخص کا ہے یا نہیں ۔