Dastak Jo Pahunchey Har Ghar Tak

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email

*ریلوے کی انخلاء کاروائی مؤخر*

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email
ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

انڈال کے کاجوڑہ موڑ کے نزدیک ریلوے کی زمین سے انخلاء کی کاروائی کو مقامی لوگوں اور ترنمول کانگریس کی مزاحمت کے بعد منگل کے دن عارضی طور پر روک دی گئی۔ ریلوے حکام نے اعلان کیا ہے کہ اب اس کارروائی کو سات دن کے لیے مؤخر کر دیا گیا ہے اور اس دوران اگر باشندے خود سے جگہ خالی نہ کریں تو دوبارہ انخلاء آپریشن کیا جائے گا۔

ریلوے انتظامیہ لگاتار وہاں رہنے والے افراد کو اپنی مرضی سے زمین خالی کرنے کو کہہ رہی ہے لیکن وہاں سے لوگ دوسری جگہ جانے کو تیار نہیں ہیں۔ اُس وقت حکام نے ایک ماہ کی اضافی مہلت دی تھی تاکہ لوگ خود سے نقل مکانی کر سکیں۔تاہم منگل کی صبح بغیر پیشگی اطلاع کے ریلوے افسران بلڈوزر، عملہ اور ریلوے پروٹیکشن فورس (RPF) کے ساتھ علاقے میں پہنچے۔ جیسے ہی خبر پھیلی بڑی تعداد میں مقامی لوگ متاثرہ خاندان اور ترنمول کے مقامی رہنما موقع پر پہنچ گئے۔ جب ریلوے افسران نے گھر توڑنے کی کوشش کی تو لوگ بلڈوزر کے آگے کھڑے ہو گئے اور مزاحمت کی، جس سے ماحول کشیدہ ہو گیا۔ مقامی افراد کی طرف سے زوردار احتجاج اور اہلکاروں سے نوک جھونک بھی ہوئی۔آخرکار صورتِ حال کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے ریلوے افسران کو ایک بار پھر کارروائی روک کر واپس جانا پڑا۔