Dastak Jo Pahunchey Har Ghar Tak

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email

*سات برس بعد موسم نور کی کانگریس میں واپسی، دہلی میں ترنمول کانگریس کو کہا الوداع*

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email
ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

نئی دہلی: سات سال کے طویل وقفے کے بعد ترنمول کانگریس کی راجیہ سبھا رکنِ پارلیمنٹ موسم بےنظیر نور نے سنیچر کے روز دہلی کے 24، اکبر روڈ واقع کانگریس کے صدر دفتر پہنچ کر باضابطہ طور پر دوبارہ کانگریس میں شمولیت اختیار کر لی۔ اس موقع پر کانگریس کے سینئر رہنما جے رام رمیش، آل انڈیا کانگریس کے مبصر غلام احمد میر، پردیش کانگریس کے صدر شبھَنکر سرکار اور مالدہ نارتھ کے کانگریسی رکنِ پارلیمنٹ ایشا خان چودھری بھی موجود تھے۔
ذرائع کے مطابق موسَم نور نے ترنمول کانگریس کی سپریمو ممتا بنرجی کو اپنا استعفیٰ ارسال کر دیا ہے اور امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ وہ سوموار کے روز راجیہ سبھا کی رکنیت سے بھی استعفیٰ دے دیں گی۔ اگرچہ ترنمول کانگریس نے ان کے اس فیصلے کو زیادہ اہمیت دینے سے گریز کیا ہے، لیکن مالدہ میں کانگریس کارکنوں کے درمیان اس واپسی کو لے کر خاصا جوش و خروش دیکھنے میں آیا۔
صحافیوں سے گفتگو کے دوران مالدہ نارتھ کے کانگریسی رکنِ پارلیمنٹ ایشا خان چودھری نے کہا،
“کانگریس ان کے خون میں شامل ہے۔ دوسرے سیاسی جماعت میں جانے کی وجہ سے ہمارے خاندان میں بھی تقسیم پیدا ہو گئی تھی، آج وہ تمام فاصلے ختم ہو گئے ہیں۔”
کانگریس میں واپسی کے بعد موسَم نور نے ترنمول کانگریس کے خلاف کسی قسم کا منفی بیان نہیں دیا۔ یہاں تک کہ پریس کانفرنس میں انہوں نے ممتا بنرجی کو ’’ہماری لیڈر‘‘ کہہ کر مخاطب کیا۔ تاہم انہوں نے یہ بھی کہا کہ مغربی بنگال میں تبدیلی کی ضرورت ہے۔
سیاسی مبصرین کے مطابق موسَم نور کی کانگریس میں واپسی کو مالدہ اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں پارٹی کے لیے ایک اہم سیاسی پیش رفت کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔