Dastak Jo Pahunchey Har Ghar Tak

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email

*فوسبکی کے وفد نے میئر بدھان اپادھیائے سے کی ملاقات*

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email
ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

Oplus_16908288

جنوبی بنگال کی ایک بڑی تنظیم فو سبکی کی جانب سے جمعرات کے دن تنظیم کے صدر سچن رائے کی سربراہی میں ایک وفد نے آسنسول کارپوریشن کے میئر بدھان اپادھیائے سے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران آسنسول میں مختلف مسائل کے تدراک کے لیے ان سے اپیل کی گئی۔اس دوران تنظیم کی جانب سے میئر بدھان اپادھیائے کو ایک تحریری مکتوب بھی پیش کیا گیا۔موقع پر سچن رائے کے علاوہ تنظیم کے سینیر رکن راجندر پرشاد کھیتان اور سپن چودھری کے علاوہ دیگر افراد موجود رہے۔اس سلسلے میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو جانکاری دیتے ہوئے سچن رائے نے کہا کہ آج انکی تنظیم کی جانب سے ایک وفد نے میئر بدھان اپادھیائے سے ملاقات کی اور آسنسول کارپوریشن علاقہ کے مختلف مسائل کی جانب ان کی توجہ مبذول کرائی۔انہوں نے بتایا کہ آسنسول، رانی گنج، جموڑیا، براکر، کلٹی و دیگر علاقوں میں ٹرافک جام کا مسلہ ہو یا نکاسی کا درگا پوجا سے قبل ان مسائل کا نبٹارا کر لیا جائے اس کے لیے میئر سے اپیل کی گئی ہے۔سچن رائے نے کہا کہ آسنسول کا سب سے بڑا مسلہ ٹرافک جام کا مسلہ ہے اس سے نبٹنے کے لیے ایک فلاحی اوور کا بنایا جانا انتہائی ضروری ہے۔سچن رائے نے مزید کہا کہ میئر نے انکی باتوں کو دھیان سے سنا اور کہا کہ آسنسول کارپوریشن کی جانب سے ایک نہیں بلکہ 4 فلائی اوور بنانے کے لیے سرکار سے گزارش کی گئی ہے۔اس کے ساتھ شہر میں پارکنگ کے مدعا پر بھی بات چیت ہوئی میئر سے اپیل کی گئی کہ یہاں ایک ملٹی پارکنگ کا انتظام کیا جائے۔اس کے لیے تنظیم کے ذریعہ بس اسٹینڈ کے پاس خالی زمین کی نشاندہی کی گئی۔اس کے ذریعہ پارکنگ کے مسلہ کہ بہت حد تک حل کیا جاسکتا ہے۔وہیں رانی گنج کے کاروباری راجندر پرشاد کھیتان نے کہا کہ آج میئر سے مل کر آسنسول میں ٹرافک جام کے مسلہ پر بات چیت کی گئی۔اوشا گرام سے شروع کرکے بھگت سنگھ موڑ تک ایک فلائی اوور تعمیر کرنے کی مانگ کی گئی۔اس کے ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ رانی گنج شہر میں کسی بھی نئی تعمیراتی کام کے لیے منظوری نہیں دی جارہی ہے۔اس وجہ سے رانی گنج میں تعمیراتی کام مکمل طور پر ٹھپ پڑ گیا ہے۔اس پر میئر نے کہا کہ اس معاملہ میں آسنسول کارپوریشن کچھ بھی نہیں کرسکتی ہے جب تک اے ڈی ڈی اے نو آبجیکشن سرٹیفکیٹ نہ دے دے اس وقت تک کارپوریشن رانی گنج میں کسی بھی ترقیاتی کام کا منصوبہ پاس نہیں کرسکتی۔وہیں سڑکوں کی مرمت کے سلسلے سے بھی میئر سے بات کی گئی تو انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ درگا پوجا سے قبل بہت سارے کام مکمل کر لیے جائیں گے۔وہیں جب اس معاملہ میں میئر بدھان اپادھیائے سے بات کی گئی تو انہوں نے کہا کہ آج فوسبکی کا ایک وفد ملاقات کی غرض سے آیا تھا۔آسنسول کارپوریشن کے مختلف علاقوں کے مسائل حل کرنے کی اپیل وفد کے ذریعہ کی گئی۔انہوں نے بتایا کہ کئی مسائل کے حل کے لیے کام شروع ہوچکا ہے۔انہوں نے تسلیم کیا کہ آسنسول شہر کو ٹرافک جام سے نجات دلانے کے لیے فلائی اوور کی تعمیر اور ملٹی پارکنگ بہت ضروری ہے۔