Dastak Jo Pahunchey Har Ghar Tak

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email

*فیروز خان (ایف کے) کے مکتوب لکھنے کا سلسلہ جاری ممتا بنر جی کو لکھا خط، آسنسول ضلع اسپتال کے خلاف شکایت*

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email
ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

Oplus_131072

بین الاقوامی سوشل ورکر اور انڈو یوجی کامرس اینڈ سوشل کانسل کے چیئر مین فیروز خان (ایف کے) نے ایک بار پھر سرخیوں میں بنے رہنے کے لیے بنگال کے وزیر اعلیٰ ممتا بنر جی کو شکایتی مکتوب لکھا ہے۔ اس بار انہوں نے آسنسول ضلع اسپتال کی خستہ حالی پر قلم اٹھایا ہے۔ مکتوب کے تمہیدی پیراگراف میں انہوں نے ممتا سرکار کی جانب سے پوری ریاست میں شعبہ حفظان صحت میں بہتری لانے اور تمام بنیادی سہولیات مہیا کرانے پر تعریفی کلمات تحریر کئے اور اس کار خیر کی سراہنا کی۔ بعد ازاں انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آسنسول ضلع اسپتال کی نوتعمیر عمارت میں تمام تر سہولیات کے باوجود عام لوگوں کو کافی پریشانیوں کا سامنا کر نا پڑ رہا ہے۔ انہوں نے الزام لگاتے ہوئے لکھا ہے کہ اسپتال میں ایک عام آدمی کا کام اس وقت تک نہیں ہو تا جب تک اسپتال انتظامیہ کے پاس کسی پاور فل سیاسی لیڈر کا فون نہ جائے۔ یو ایس جی کی سہولت اسپتال میں ہونے کے باوجود مریضوں کو باہر سے یو ایس جی کرانا پڑتا ہے۔ پرائیوٹ ڈائگنو سٹک سنٹر میں غریب آدمی کو جانچ کے لیے کافی رقم ادا کر نی پڑتی ہے۔ اس کے برعکس بہت سارے لوگوں کا یو ایس جی اسپتال میں ہی ہو جاتا ہے اگر کسی اثر و رسوخ والے شخص کا کال اسپتال انتظامیہ کو آجائے۔ یہ دوہرا معیار کیوں؟ اس کے ساتھ ہی کئی بار ایسا دیکھنے کو ملا کہ مریض کا علاج صحیح طریقے سے کئے بغیر اسے دوسرے اسپتال ریفر کر دیا جاتا ہے۔ پوربی بردوان میں واقع اسپتال جانے کے لیے غریب مریض کے پاس پیسے نہیں ہوتے۔ اتنا بڑا اسپتال بننے کے بعد بھی یہاں ہارٹ، کڈنی اور بہت سارے بیماریوں کے اسپیشل ڈاکٹر نہیں ہیں۔ مستقل طور پر برن یونٹ نہیں ہے۔ اس سے لوگوں کو کافی

پریشانیوں کا سامنا کر نا پڑتا ہے۔

اس کے علاوہ اسپتال کی نرس،اسٹاف و دیگر عملہ کا رویہ بھی صحیح نہیں ہے۔ مریضوں کے ساتھ انکا رویہ سوتیلا ہو تا ہے۔ اسپتال کے گارڈ اور دیگر عملہ کا رویہ دلی تکلیف پہنچانے والا ہے۔ اسپتال میں عام لوگوں کے لیے مفت یو ایس جی، سی ٹی اسکین اور بلڈ ٹسٹ کی سہولیات ہمہ وقت دستیاب ہونی چاہئے۔ اپنے مکتوب نے انہوں نے وزیر اعلیٰ سے بھر پور اعتماد کا اظہار کیا اور ساتھ ہی گزارش کی کہ ان مدعوں پر سنجیدگی سے غور کرتے ہوئے تمام مسائل کا حل نکالیں۔