Dastak Jo Pahunchey Har Ghar Tak

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email

*مارکس وادی کمیونسٹ پارٹی نے ولبھ پور پنچایت دفتر کا محاصرہ کیا*

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email
ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

مارکس وادی کمیونسٹ پارٹی نے جمعرات کے دن رانی گنج کے ولبھ پور پنچایت دفتر کا محاصرہ کیا۔مختلف مطالبات کی حمایت میں آفس کے باہر زبردست احتجاج کا مظاہرہ کیا گیا بعد ازاں ایک تحریری عرضداشت بھی پیش کی گئی۔ احتجاج کر رہے لوگوں کا کہنا ہے کہ علاقہ میں ایک لمبی مدت سے پینے کے پانی کا مسلہ ہے علاوہ ازیں ہاؤسنگ اسکیم کے تحت لوگوں کو گھر بھی نہیں مل رہے ہیں۔ضعیف العمر پینشن بھی نہیں دیا جارہا ہے۔راستوں کی حالت انتہائی خراب ہے۔صاف صفائی کا بھی انتظام صحیح نہیں ہے۔ان تمام مدعوں پر آج بایاں محاذ کی جانب سے ولبھ پور پنچایت دفتر کا گھیراؤ کیا گیا۔اس سلسلے میں جب پنچایت پردھان سے بات کی گئی تو انہوں نے کہا کہ آج بام فرنٹ کا ایک وفد نے ان سے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران وفد نے منریگا کے تحت بقایہ رقوم کی ادائیگی کا مطالبہ کیا۔اس پر انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں اعلی افسران فیصلہ لیں گے۔اس کے علاوہ جو بھی مطالبات ان کے سامنے پیش کیے گیے وہ انہیں اپنے اعلی حکام تک پہنچائیں گے۔سرکار کے ذریعہ 50 دنوں کا کام شروع کرنے کی بات کہی گئی تھی وہ کام بھی اب تک شروع نہیں کیا گیا ہے۔اس پر بھی حتمی فیصلہ اعلی افسران ہی لیں گے۔صاف صفائی کے مسلہ پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ علاقہ میں صفائی تواتر سے کی جاتی ہے لیکن پنچایت کے پاس کچرا اُٹھانے والی گاڑیاں دستیاب نہیں ہیں۔بی ڈی او سے اپیل کی گئی ہے کہ ایک بڑی گاڑی کا انتظام کیا جائے۔ گاڑی مہیا ہوتے ہی کچڑا ہٹانے میں کوئی مسلہ نہیں رہے گا۔پانی کے مسلہ پر انہوں نے کہا کہ یہاں ایگرا سے پی ایچ ای کا پانی آتا ہے۔وہیں سے پانی کھولنے میں مسلہ پیدا ہوتا ہے۔اس وجہ سے یہاں وافر مقدار میں پانی نہیں ملتا۔ضلع ناظم کے ساتھ ان کی میٹنگ ہوئی ہے۔ مائتھن ڈیم سے پانی کی فراہمی کے سلسلے سے جو منصوبہ تیار کیا جارہا ہے، مکمل ہوتے ہی یہاں وافر مقدار میں لوگوں کو پینے کا پانی ملے گا۔یہ منصوبہ اگست تک مکمل ہونے کی بات انہوں نے کہی۔اس کے ساتھ ہی انہوں نے آواس یوجنا کے لیے لوگوں سے اپیل کی کہ اگر آپ کا نام آواس یوجنا میں آچکا ہے اور گھر بھی مہیا ہوچکا ہے تو دوبارہ فہرست میں نام آنے پر پنچایت کو اس کی جانکاری دیں۔پنچایت کی جانب سے بھی اسکی جانچ کی جارہی ہے تاکہ کسی کا نام دوبارہ فہرست میں شامل نہ ہو جائے۔