Dastak Jo Pahunchey Har Ghar Tak

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email

*محمد شاکر نے ڈبلیو بی ایم ڈی ایف سی کے ضلعی افسر سے کی ملاقات*

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email
ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

Oplus_131072

پچھم بردوان ضلع کانگریس مائنوریٹی ڈیپارٹمنٹ کے چیئر مین محمد شاکر کی قیادت میں ایک وفد نے ڈبلیو بی ایم ڈی ایف سی کے ڈسٹرکٹ آفسیر مائنوریٹی آفیئرس (ڈوما) سے ملاقات کر کے اقلیتوں کی دی جانے والی تمام سہولیات کی جانکاری لی۔ محمد شاکر نے بتایا کہ ڈبلیو بی ایم ڈی ایف سی کی جانب سے دی جانے والی مراعات یا سہولیات جیسے کاروباری قرض، سیلف ہیلپ گروپ، اسٹوڈنٹس لون و دیگر کی تفصیلی جانکاری حاصل کی گئی۔ محمد شاکر نے بتایا کہ اقلیتوں کو دی جانے والی ان تمام سہولیات کی جانکاری عام لوگوں تک پہنچانے کے لیے جگہ با جگہ کیمپ لگانے کی ضرورت ہے۔ انہوں کہا کہ جس طرح علاقہ میں دوارے سرکار کیمپ لگائے جاتے ہیں اسی طرز پر کیمپ لگا کر اقلیتی طبقہ کو اس کی مکمل جانکاری فراہم کرائی جائے۔ دوران ملاقات ڈوما آفیسر نے کہاکہ اگر کسی کو بھی کسی طرح کی جانکاری حاصل کر نی ہو تو وہ بلا جھجھک ان سے مل کر براہ راست جانکاری حاصل کر سکتے ہیں۔ وفد میں محمد شاکر کے ساتھ ایڈوکیٹ محمد اعجاز احمد، صابر الدین خان، محمد شاہد، اشرف خان، محمد سلیم، محمد سراج و دیگر شامل رہے۔