Dastak Jo Pahunchey Har Ghar Tak

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email

*مرکزی بی جے پی حکومت کا غریب عوام کے ساتھ متعصبانہ رویہ* *روزگار ضمانت اسکیم کو ختم کرنے کی سازش۔ کلواکنٹلہ کویتا کا بیان*

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email
ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

*مرکزی بی جے پی حکومت کا غریب عوام کے ساتھ متعصبانہ رویہ*

*روزگار ضمانت اسکیم کو ختم کرنے کی سازش۔ کلواکنٹلہ کویتا کا بیان*

صدر تلنگانہ جاگروتی کلواکنٹلہ کویتا نے مرکزی بی جے پی حکومت پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ اقتدار میں آنے کے بعد سے غریب عوام کے خلاف متعصبانہ رویہ اختیار کئے ہوئے ہے اور روزگار ضمانت اسکیم کو ختم کرنے کی سازش کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ اسکیم لاکھوں غریب افراد کے لئے سہارا بنی ہوئی ہے، مگر اسے کمزور کرنے کی منظم کوشش کی جا رہی ہے۔کویتا نے کہا کہ تلنگانہ میں کووڈ کے بعد سال 2021 اور 2022 کے دوران جہاں 14 کروڑ کام کے دن فراہم کئے گئے تھے، وہیں گزشتہ سال اسے کم کر کے صرف 7 کروڑ کر دیا گیا، جو کہ غریب عوام کے ساتھ سنگین ناانصافی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں اس اسکیم کو قانونی حیثیت حاصل تھی، لیکن حالیہ عرصے میں اس کا نام تبدیل کر کے اسے ایک پروگرام کی شکل دے دی گئی ہے تاکہ اس کا قانونی موقف ختم ہو جائے۔انہوں نے کہا کہ اگر کسی اسکیم کو قانونی تحفظ حاصل ہو تو حکومت اس پر عمل کرنے کی پابند ہوتی ہے مگر سازش کے تحت اسے محض ایک پروگرام بنا دیا گیا ہے تاکہ مستقبل میں اسے ختم کیا جا سکے اور کوئی سوال نہ اٹھایا جا سکے۔کویتا نے کہا کہ دیہی علاقوں میں اس اسکیم نے نہ صرف غریبوں کو روزگار فراہم کیا بلکہ دیہی معیشت کو بھی سہارا دیا۔ خاص طور پر قحط اور مشکل حالات کے دوران یہ اسکیم غریب عوام کے لئے زندگی کی ایک اہم بنیاد ثابت ہوئی۔انہوں نے اس بات پر بھی تشویش کا اظہار کیا کہ اس اسکیم کے تحت کام فراہم کرنے والے فیلڈ اسسٹنٹس کو اب ملازمت کا کوئی تحفظ حاصل نہیں رہا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ان ملازمین کو قانونی تحفظ، لیبر قوانین کا اطلاق اور مناسب اجرت فراہم کی جائے۔کویتا نے کہا کہ تلنگانہ کے عوام نے بی جے پی کے 8 ارکان پارلیمنٹ منتخب کئے ہیں، مگر یہ نمائندے عوام کے مفادات کے تحفظ میں ناکام نظر آ رہے ہیں۔ انہوں نے سوال کیا کہ جب غریبوں کے منہ سے نوالہ چھینا جا رہا ہے تو یہ ارکان پارلیمنٹ کیا کر رہے ہیں ۔انہوں نےپرزور انداز میں کہا کہ بی جے پی کے ارکان پارلیمنٹ کو چاہئے کہ وہ مرکز میں اپنی ہی حکومت پر دباؤ ڈالیں اور اس اسکیم کے لئے زیادہ سے زیادہ فنڈس حاصل کریں تاکہ تلنگانہ کے غریب عوام کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنایا جاسکے۔