Dastak Jo Pahunchey Har Ghar Tak

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email

*ملائے گھٹک کے ہاتھوں ای ایس آئی اسپتال میں میڈیکل آلات کا افتتاح*

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email
ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

پچھم بردوان ضلع ہیڈ کوارٹر آسنسول کے ای ایس آئی اسپتال میں ریاستی وزیر ملائے گھٹک نے میڈیکل ایکوپمنٹ اور واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کا افتتاح کیا۔اس موقع پر اسپتال کے سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر اتنو بھدرا سمیت تمام ڈاکٹر اور عملہ موجود رہے۔اپنی گفتگو کے دوران ملائے گھٹک نے کہا کہ 2011 سے قبل ای آئی اسپتال کی حالت ایسی نہیں تھی لیکن ممتا بنرجی کی قیادت میں ای ایس آئی اسپتال کی تقدیر بدل گئی ۔اب یہاں رجسٹرڈ ملازمین کی تعداد لاکھوں کے قریب ہے۔یہاں جو طبی خدمات دی جارہی ہیں وہ قابل ستائش ہے۔اس کے ساتھ ہی اسپتال کے نرسنگ شعبہ میں ایک نئے آڈیٹوریم کا بھی افتتاح کیا گیا۔جموڑیہ اسمبلی حلقہ کے ایم ایل اے ہرے رام سنگھ نے کہا کہ ملائے گھٹک کی قیادت میں ای ایس آئی اسپتال کی دن دوگنی رات چوگنی ترقی ہورہی ہے۔قریب 8 لاکھ روپئے کی لاگت سے آڈیٹوریم تیار کیا گیا ہے۔اس کے ساتھ ہی پانی کی قلت اور کمی کو دور کرنے کے لیے واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ لگا یا گیا ہے۔ ان تمام سہولیات کی بنیاد پر آج ای ایس آئی اسپتال میں بہتر طبی خدمات مہیا کرائی جارہی ہیں۔آڈیٹوریم میں ایک ساتھ 200 کے قریب افراد بیٹھ کر کسی بھی پروگرام کا لطف لے سکتے ہیں۔واٹر پلانٹ کے ذریعہ صاف و شفاف پانی حاصل کیا جاسکتا ہے۔ اسپتال کے احاطہ میں موجود کنواں سے ہزاروں لیٹر پانی سپلائی کیا جاسکتا ہے۔اس سے نرسنگ اور اسپتال میں پانی کی قلت دور ہوجائے گی۔