*آسنسول ملی ویلفئیر سوسائٹی کےاحتجاجی جلسے میں مقررین کاخطاب*
وقف ترمیمی بل 2024کے خلاف پورا ملک سراپااحتجاج بنا ہواہے۔ آسنسول میں بھی آسنسول ملی ویلفئیر سوسائٹی کےنوجوان بلاتفریق فرقہ ومسلک مسلسل مسلمانوں کو بیدار کرنے اوراس بل کے خلاف جمہوری طریقےسے چلائی جانے والی تحریک کاحصہ بننے کی اپیل کےساتھ احتجاجی اور گشتی نکڑ جلسوں کاانعقاد کررہے ہیں۔اسی کڑی کے طور پر منگل کی شام بعد نمازعشاء آسنسول چھپریاموڑ پرنوجوانان چھپریاموڑ کی کوششوں سے ایک احتجاجی جلسہ منعقد کیا گیا۔اس جلسے کی صدارت سوسائٹی کےصدر اور جہانگیری محلہ مسجد کےامام وخطیب مفتی شکیل الرحمن قاسمی نےکی جبکہ نظامت سوسائٹی کےسکریٹری امتیازاحمدانصاری انجام دئیے۔اس جلسے سے نورانی مسجد کے خطیب وامام مولاناامداداللہ رشیدی،آل انڈیا ملی کونسل کے ذمہ دار مفتی سعیداسعد قاسمی،جماعت اسلامی ہند کے ضلعی ناظم مشتاق احمد،حافظ الطاف حسین علیاوی،محمدصلاح الدین،مرغوب راہی اور انورحسین ودیگر نے خطاب کیا۔سبھی مقرروں نے جہاں ایک جانب مرکزی حکومت کے ان ناپاک عزائم کاذکر کیا جس کے ذریعہ مسلمانوں کے وقف کےاملاک پر قبضہ جمانے اور ملت کےانتشار سے فائدہ اٹھانے کی بات کہی۔ان حالات اورآنے والے دنوں کےحالات کامقابلہ کرنے کےلئے جہاں ایک طرف مسلمانوں کو تمام مسلکی دیواریں گراکرمتحد ہوجانے کی اپیل کی گئی وہیں دوسری طرف اپنےعمل وکردار کےذریعہ ایک پکااورسچا مسلمان بننے کی تلقین بھی کئےتاکہ اسلام کاصحیح نمونہ دنیاوالوں کےسامنے پیش کیاجاسکے۔جلسے کےآغازعادل نے تلاوت کلام پاک اور اس کے ترجمہ سے کیا۔بعدازاں ابوفیضان نے وقف کے تعلق سے ایک پیاری نظم سامعین کی نذرکئے۔اس جلسے کی یہ خوبی بھی رہی کہ جہاں ایک طرف نوجوان اور بزرگ مردحضرات موجود رہے وہیں پردے کےاہتمام کے ساتھ خواتین کی بھی اچھی خاصی تعداد شریک جلسہ ہوئی۔جلسے کااختتام حافظ زاہدمرتضیٰ کی دعاء پر ہوا۔جلسے کو کامیاب بنانے میں نوجوانان چھپریاموڑ کے ارمان سلطان،ندیم اختر، ابوسفیان،ابوطرفین،محمدآفتاب،آصف علی،محمد شعبان، عادل ضیاد، محمود، عامر، افروز منا،سکندرودیگر کے نام قابل ذکر ہیں۔