Dastak Jo Pahunchey Har Ghar Tak

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email

*موبائل صحت جانچ گاڑی پہنچی سری پور* *این یو ایل مشن کے تحت سینکڑوں لوگوں کا ہوا مفت جانچ*

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email
ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

Oplus_16908288

*امتیاز احمد انصاری کی رپورٹ:*
حکومت ہند کے محکمہ صحت کے ماتحت نیشنل اربن ہیلتھ مشن(این یو ایچ ایم)کےایما پر اور حکومت مغربی بنگال کے تعاون سے  دیہی علاقوں میں عوامی صحت کی حالت بہتر بنانے کے مقصد سے موبائل صحت جانچ کیمپ کاسلسلہ شروع کیاگیا ہےجو مختلف علاقوں میں گھوم گھوم کر عام لوگوں کے خون، بلڈ شوگر اور ای سی جی کی جانچ ٹیکنیشن کی ٹیم کیا کرتی ہے جبکہ اسی گاڑی میں موجود  ڈاکٹر جانچ کی بنیاد پرمریضوں کو دوائیں دیا کرتے ہیں اور یہ تمام عمل بالکل مفت ہوا کرتا ہے ۔ اسی سلسلے کو آگے بڑھاتے ہوئےمنگل کے دن یہ موبائل صحت جانچ گاڑی  آسنسول کارپوریشن وارڈ نمبر 11 کے سری پور 3 نمبر کالونی پہنچی۔ تمام تر جدید سہولیات سےمزین اس ائیر کنڈیشنڈ گاڑی کے اندر ڈاکٹر اے کے سادھو موجود رہے جبکہ ٹیکنیشن کے طور پر دیباسیس گوسوامی،اسٹاف نرس جمنا داس،فارماسسٹ شایان کباڈی،رنجیت باوڑی اور ساوتری توری آنے والے مریضوں کی جانچ کرتے رہے۔مقامی ترنمول رہنما ومعلم ایڈوکیٹ ندیم حسین نے بتایا کہ آج اس موبائل جانچ گاڑی کے ذریعہ علاقے کے سینکڑوں مرد وخواتین کی جانچ کی گئی اور پریشان حال لوگوں کو دوائیں بھی دی گئیں۔