Dastak Jo Pahunchey Har Ghar Tak

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email

*نعمت پور: دکان میں چوری، نقد رقم اڑا لی*

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email
ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

کلٹی تھانہ حلقہ کے نعمت پور پولیس چوکی کے تحت اکون بگان کھٹال علاقے میں گزشتہ شب ایک دکان میں چوری کی واردات سے علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔ چوروں نے اومیش یادو نامی دکاندار کی دکان کو نشانہ بناتے ہوئے چھت پر لگے ایس بسٹس کو توڑ کر اندر داخل ہوئے اور نقدی لے اڑے۔
دکان مالک اومیش یادو کے مطابق جب وہ بدھ کی صبح تقریباً نو بجے اپنی دکان کھولنے پہنچے تو اندر کا منظر دیکھ کر دنگ رہ گئے۔ دکان کی چھت کا ایس بیسٹاس ٹوٹا ہوا تھا اور گلے میں رکھی تقریباً 14 ہزار 500 روپے نقدی غائب تھی۔
اس واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آئی ہے جو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔ فوٹیج میں صاف طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک شخص دکان کے اندر داخل ہو کر اپنے موبائل فون کی ٹارچ روشن کر کے قیمتی سامان اور نقدی کی تلاش کر رہا ہے۔
اطلاع ملتے ہی نعمت پور چوکی کی پولیس موقع پر پہنچی اور جائے واردات کا معائنہ کیا۔ پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج اپنے قبضے میں لے لی ہے اور ملزم کی شناخت کر کے اسے گرفتار کرنے کے لیے تفتیش شروع کر دی ہے۔


واقعے کے بعد علاقے کے تاجروں میں تشویش پائی جاتی ہے۔ تاجروں نے پولیس سے مطالبہ کیا ہے کہ علاقے میں گشت میں اضافہ کیا جائے تاکہ اس طرح کی وارداتوں پر روک لگ سکے۔