Dastak Jo Pahunchey Har Ghar Tak

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email

*نعمت پور میں امبیڈکر مجسمہ کو لے کر بی جے پی اور ترنمول کارکنان میں جھڑپ، بھاری پولیس تعینات*

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email
ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

کُلٹی اسمبلی حلقہ کے نعمت پور ایسکو بائی پاس موڑ کے قریب ڈاکٹر بی۔ آر۔ امبیڈکر کے مجسمہ کی تنصیب کو لے کر بی جے پی اور ترنمول کانگریس کے حامیوں کے درمیان تنازع شدت اختیار کر گیا، جس کے بعد علاقے میں کشیدگی پھیل گئی اور بھاری پولیس فورس تعینات کر دی گئی۔
اطلاعات کے مطابق برن پور سیل (آئی آئی پی) فیکٹری کی ملکیت والی خالی زمین پر بی آر امبیدکر کا مجسمہ نصب کرنے کی منصوبہ بندی کی گئی تھی۔ بتایا جاتا ہے کہ گزشتہ روز بی جے پی کی جانب سے مجسمہ کے لیے سنگ بنیاد رکھا گیا، جبکہ آج ترنمول کانگریس نے بھی اسی مقام پر علیحدہ تقریب کے دوران سنگ بنیاد رکھنے کا پروگرام منعقد کیا۔
اسی معاملے کو لے کر منگل کی شام دونوں جماعتوں کے حامیوں کے درمیان تلخ کلامی کے بعد دھکا مکی اور ہاتھا پائی کی صورتحال پیدا ہو گئی، جس سے علاقے میں تناؤ بڑھ گیا۔
واقعہ کی اطلاع ملنے پر کُلٹی تھانہ کی پولیس بڑی تعداد میں موقع پر پہنچی اور اے سی پی کی قیادت میں فورس نے حالات کو قابو میں کیا۔ فی الحال علاقے میں کشیدگی برقرار ہے اور کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچنے کے لیے پولیس مسلسل نگرانی کر رہی ہے۔