شمالی آسنسول کے ریل پار اوکے روڈ وارڈ 25 مسلم اکاڈمی اسکول کے نزدیک الیکٹرک ٹرانسفارمر میں اچانک آگ لگنے سے علاقہ میں افرا تفری مچ گئی۔ وارڈ کاؤنسلر ایس ایم مصطفےٰ نے بتایا کہ دوپہر قریب 1 بجکر 23 منٹ پر آگ لگی۔اس وقت وہ علاقہ میں پانی کے مسلہ حل کرنے کے لیے آسنسول کارپوریشن سے تشریف لائے انجیئر کے ساتھ عائشہ مسجد کے اطراف کے علاقہ میں معائنہ کر رہے تھے۔مسجد سے متصل کئی گھروں میں پانی نہ ملنے کی شکایت کی بنیاد پر ہی مسئلہ کے حل کے لیے دورہ کیا گیا۔اسی دوران انہیں خبر ملی کہ ٹرانسفارمر میں آگ لگ گئی ہے۔ وہ فوری طور پر موقع پر پہنچے اور فائر بریگیڈ کے ساتھ ساتھ محکمہ بجلی کے ذمہ داران کو خبر دی۔ اس وقت تک لوگوں کی کافی بھیڑ جمع تھی اور مقامی نوجوان ریت کی مدد سے آگ بجھانے کی کوشش میں منہمک تھے۔فائر بریگیڈ کے عملہ نے بڑی مشقت کے بعد آگ پر قابو پایا۔الیکٹرک ڈیپارٹمنٹ کے انجینیر و دیگر عملہ پہنچ کر حالات کا جائزہ لے رہے ہیں اور اس شدید گرمی میں کس طرح جلد از جلد بجلی بحال کی جاسکے اس پر غور و فکر کر رہے ہیں۔ایس ایم مصطفےٰ نے کہا کہ تمام تر ممکنہ اقدامات کیے جانے اور جنگی پیمانے پر مرمت کیے جانے کے باوجود بجلی کل تک بحال ہونے کی امید ہے۔غور طلب ہے کہ وارڈ 25 میں نصب ٹرانسفارمر آئے دن تکنیکی خرابی کا شکار ہوتا رہا ہے۔اس سے پہلے بھی کئی بار ٹرانسفارمر بدلے گیے ہیں۔