Dastak Jo Pahunchey Har Ghar Tak

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email

*وزیر اعظم نریندر مودی کی تاریخی کامیابی پر ڈاکٹر عمار رضوی کا تہنیتی مکتوب* *بھارت کی ترقی، عالمی وقار اور مضبوط قیادت کی ستائش*

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email
ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

*وزیر اعظم نریندر مودی کی تاریخی کامیابی پر ڈاکٹر عمار رضوی کا تہنیتی مکتوب*

*بھارت کی ترقی، عالمی وقار اور مضبوط قیادت کی ستائش*

لکھنؤ: (پریس ریلیز/ابوشحمہ انصاری) آل انڈیا مائناریٹیز فورم فار ڈیموکریسی کے قومی صدر اور اتر پردیش کے سابق قائم مقام وزیر اعلیٰ ڈاکٹر عمار رضوی نے وزیر اعظم ہند نریندر مودی کو ملک کے سب سے طویل عرصے تک مسلسل خدمات انجام دینے والے جمہوری طور پر منتخب وزیر اعظم بننے کی تاریخی کامیابی پر تہنیتی مکتوب ارسال کرتے ہوئے دلی مبارکباد اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔
ڈاکٹر عمار رضوی نے اپنے پیغام میں کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے یہ منفرد اور تاریخی اعزاز حاصل کرکے ملک کی سیاسی تاریخ میں ایک نیا باب رقم کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس غیر معمولی سنگ میل تک پہنچنے والے وہ پہلے منتخب وزیر اعظم ہیں، جن کی قیادت نے نہ صرف بھارت کی ترقی کی رفتار کو نئی سمت دی بلکہ ملک کو عالمی سطح پر ایک مضبوط اور باوقار مقام بھی دلایا ہے۔
انہوں نے اپنے مکتوب میں لکھا کہ وزیر اعظم مودی کی رہنمائی میں بھارت نے مختلف شعبوں میں نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں اور عالمی برادری میں اپنی منفرد شناخت قائم کی ہے۔ ان کی دور اندیش قیادت، غیر متزلزل عزم اور ملک و قوم کے لیے مسلسل خدمات نے کروڑوں ہندوستانیوں کو متاثر اور حوصلہ بخشا ہے۔
ڈاکٹر عمار رضوی نے کہا کہ آج وزیر اعظم نریندر مودی دنیا کے مقبول ترین اور بااثر رہنماؤں میں شمار ہوتے ہیں۔ ان کی قیادت میں بھارت نے ترقی، خود انحصاری، سفارتی کامیابیوں اور عالمی وقار کے میدان میں نئی بلندیاں حاصل کی ہیں، جو ہر ہندوستانی کے لیے باعثِ فخر ہیں۔
انہوں نے وزیر اعظم کی خدمات اور کامیابیوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے ان کی صحت، درازیٔ عمر اور مستقبل میں مزید کامیابیوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور امید ظاہر کی کہ ان کی قیادت میں بھارت ترقی، خوشحالی اور قومی وقار کی نئی منزلیں طے کرتا رہے گا۔یہ اطلاع آل انڈیا مائناریٹیز فورم فار ڈیموکریسی کے سیکریٹری نشر و اشاعت ابوشحمہ انصاری نے فراہم کی۔

Latest News