*پرتیک یادو کی تیرہویں رسم میں ڈاکٹر عمار رضوی کی شرکت*
*اکھلیش یادو، اپرنا یادو اور اروند سنگھ بشت سے ملاقات، دلی رنج و غم کا اظہار*

لکھنؤ:(پریس ریلیز/ابوشحمہ انصاری)سابق کارگزار وزیر اعلیٰ اور آل انڈیا مائناریٹیز فورم فار ڈیموکریسی کے قومی صدر ڈاکٹر عمار رضوی نے اپنے قریبی دوست اروند سنگھ بشت کی صاحبزادی اور اتر پردیش ریاستی خواتین کمیشن کی نائب صدر اپرنا یادو کے شوہر پرتیک یادو کی یاد میں منعقد تیرہویں رسم میں شرکت کر کے خراجِ عقیدت پیش کیا۔
اس موقع پر ڈاکٹر عمار رضوی نے سماجوادی پارٹی کے قومی صدر اور اترپردیش کے سابق وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو، اپرنا یادو اور اروند سنگھ بشت سے ملاقات کر کے دلی رنج و غم کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ پرتیک یادو کے انتقال سے خاندان اور متعلقین کو گہرا صدمہ پہنچا ہے اور یہ نقصان مدتوں محسوس کیا جاتا رہے گا۔
ڈاکٹر عمار رضوی کے ہمراہ ان کے صاحبزادے پروفیسر سلیمان رضوی اور اسد معروف مونی بھی موجود رہے۔
ڈاکٹر عمار رضوی نے سوگوار خاندان کے لیے صبر و حوصلے کی خواہش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں وہ برابر خاندان کے ساتھ ہیں۔یہ اطلاع آل انڈیا ماٸنا ریٹیز فورم فار ڈیمو کریسی کے شعبہ نشرواشاعت کے سیکرٹری ابوشحمہ انصاری نے فراہم کی۔










