Dastak Jo Pahunchey Har Ghar Tak

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email

*چترنجن ریل فیکٹری میں سب آر ایم سی/ این ایف آئی آر/آئی این ٹی یو سی کی قیادت میں زبردست احتجاجی ریلی، محنت کشوں کے حق میں گونجا پورا علاقہ*

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email
ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

چترنجن ریل کارخانے کے احاطے میں CRMC/NFIR/INTUC کی قیادت میں جمعہ کے روز ایک عظیم الشان احتجاجی ریلی نکالی گئی، جس میں ہزاروں محنت کشوں نے حصہ لیا۔ پورا فیکٹری علاقہ مزدوروں کے نعروں سے گونج اٹھا۔ مزدوروں نے جوش و خروش اور اتحاد کے ساتھ اپنی دیرینہ مطالبات پیش کیے۔

مزدوروں نے فیکٹری کا پیدل مارچ کرتے ہوئے نئے لیبر لا 2025 کے فوری خاتمے، انڈین ریلوے اور CLW میں تیزی سے بڑھتی نجکاری پر مکمل روک، NPS/UPS کو ختم کر کے پرانی پنشن اسکیم بحال کرنے کا زوردار مطالبہ کیا۔
اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے آٹھویں پے کمیشن کے فوری اعلان اور CLW کی تمام خالی آسامیاں فوراً پُر کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔

مزدوروں کی بھاری شرکت نے واضح کر دیا کہ ریلوے کارکنوں کا صبر اب جواب دے چکا ہے اور وہ اپنے حقوق کے لیے مضبوط حوصلے کے ساتھ جدوجہد جاری رکھیں گے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر مطالبات پر جلد کارروائی نہ ہوئی تو احتجاجی تحریک مزید سخت شکل اختیار کرے گی۔

INTUC کے جنرل سیکریٹری اندرجیت سنگھ نے کہا کہ اس ریلی کا مقصد مزدوروں کی بہبود ہے۔ ہماری یونین اپنےb کارکنوں کے مفاد میں اٹھائے جانے والے ہر قدم کا بھرپور ساتھ دے گی۔