Dastak Jo Pahunchey Har Ghar Tak

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email

*چتّرنجن کے فتح پور آبی ذخیرے سے نوجوان کی لاش برآمد، علاقے میں سنسنی*

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email
ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

چتّرنجن کے فتح پور آبی ذخیرے سے ایک نوجوان کی لاش ملنے سے علاقے میں سنسنی پھیل گئی ہے۔ متوفی کی شناخت جھارکھنڈ کے مہی جام، آم بگانباشندہ روی رنجن سنگھ ( 28 ) کے طور پر ہوئی ہے۔
ملی جانکاری کے مطابق روی رنجن سنگھ سنیچر کے روز سے لاپتہ تھا۔ اتوار کی شام مقامی لوگوں نے فتح پور آبی ذخیرے میں ایک لاش کو تیرتے ہوئے دیکھا اور فوراً چتّرنجن تھانے کو اطلاع دی۔ پولیس موقع پر پہنچی اور لاش کو نکال کر چتّرنجن ریلوے اسپتال لے گئی، جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔ بعد ازاں اہلِ خانہ نے لاش کی شناخت کی۔
پولیس کا ابتدائی خیال ہے کہ یہ خودکشی کا معاملہ ہو سکتا ہے، لیکن متوفی کے اہلِ خانہ کا کہنا ہے کہ روی رنجن نہ تو کسی ذہنی دباؤ میں تھا اور نہ ہی اُسے کوئی جسمانی بیماری تھی۔ وہ بالکل معمول کی زندگی گزار رہا تھا۔ اہلِ خانہ نے مطالبہ کیا ہے کہ موت کی وجوہات کی مکمل اور شفاف تحقیقات کی جائیں۔
پولیس نے کیس کی تحقیقات شروع کر دی ہے اور مقامی لوگوں سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔
دوسری جانب، اس واقعے کے بعد مقامی باشندوں نے آبی ذخیرے کے علاقے میں ناقص حفاظتی انتظامات پر انتظامیہ سے سوالات اٹھائے ہیں اور مطالبہ کیا ہے کہ فتح پور آبی ذخیرے کے اطراف میں سکیورٹی کو مزید سخت کیا جائے تاکہ مستقبل میں اس طرح کے واقعات سے بچا جا سکے۔