آسنسول : چنئی-گوہاٹی ایکسپریس میں ہاکری کرنے والے نوجوان راہل سنگھ کو مبینہ طور پر ریلوے پولیس نے چلتی ٹرین سے دھکا دے کر نیچے پھینک دیا، جس سے اس کی ٹانگ کٹ گئی۔ واقعہ کے بعد آسنسول اسٹیشن پر سنسنی پھیل گئی اور ترنمول کی مزدور تنظیم آئی این ٹی ٹی یو سی نے سخت احتجاج کیا۔
لیڈر راجو آہلووالیا نے کہا کہ “روزگار کے لیے ہاکری کرنے والے نوجوانوں پر یہ ظلم ناقابلِ برداشت ہے، اب بڑا احتجاج ہوگا”۔
ریلوے انتظامیہ نے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ غیر قانونی ہاکروں کے خلاف کارروائی جاری ہے، اور واقعے کی مکمل جانچ کی جائے گی۔










Post Views: 186










