Dastak Jo Pahunchey Har Ghar Tak

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email

*چینا کوڑی قتل معاملہ: مفرور مرکزی ملزم کرشنا نونیا اترپردیش سے گرفتار*

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email
ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

آسنسول درگاپور پولیس کمشنریٹ کے تحت کلٹی تھانے کی نعمت پور پولیس چوکی کو چینا کوڑی کے گوپال مہتو قتل معاملے میں بڑی کامیابی ملی ہے۔ اس معاملے کے مرکزی ملزم کرشنا نونیا کو اترپردیش کے پریاگ راج ضلع سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ موبائل چوری کے ایک مقدمے میں وہ اترپردیش میں گرفتار ہوکر وہاں کی جیل میں بند تھا۔
پولیس ذرائع کے مطابق، 19 اگست 2025 کو پیش آئے اس سنسنی خیز قتل کے بعد سے ہی کرشنا نونیا مفرور تھا۔ طویل تفتیش کے بعد نعمت پور پولیس چوکی کی ٹیم کو اس کے مقام کے بارے میں مصدقہ اطلاع ملی، جس کے بعد پولیس ٹیم اترپردیش روانہ ہوئی۔ وہاں پریاگ راج جیل میں بند کرشنا نونیا کو “شون اریسٹ” کیا گیا۔ بعد ازاں عدالت میں پیش کرکے ٹرانزٹ ریمانڈ پر لیا گیا اور تمام قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد جمعہ کی صبح اسے آسنسول عدالت لایا گیا۔
جمعہ کے روز ملزم کو آسنسول عدالت میں پیش کرکے پولیس تحویل میں لینے کی درخواست کی گئی۔ عدالت نے اس کی ضمانت مسترد کرتے ہوئے پانچ دن کی پولیس حراست کا حکم دیا۔ تفتیشی افسران کا کہنا ہے کہ ملزم سے پوچھ تاچھ کے دوران قتل معاملے سے متعلق کئی اہم جانکاریاں سامنے آسکتی ہیں۔ واضح رہے کہ گوپال مہتو کو چیناکوڑی میں اس کے گھر سے بلا کر دور ایک میدان میں لے جایا گیا تھا، جہاں شرپسندوں نے پیٹ پیٹ کر اس کا قتل کر دیا تھا۔ مقتول کے اہل خانہ نے اس واقعے میں کرشنا نونیا سمیت کئی افراد کے ملوث ہونے کا الزام لگایا تھا۔ قابل ذکر ہے کہ اس معاملے میں پولیس اس سے قبل تین دیگر ملزمین کو گرفتار کر چکی ہے۔ اب مرکزی ملزم کی گرفتاری کے بعد پولیس حکام کا ماننا ہے کہ معاملے کی تفتیش میں بڑی پیش رفت ہوگی۔