شمالی آسنسول جہانگیری محلہ سے تعلق رکھنے والے آر کے مشن پرولیا کے استاد ماسٹر محمد انوارلحق نہ صرف گزشتہ دنوں قاضی نذرل یونیورسٹی سے تاریخ میں ڈاکٹریٹ مکمل کیا بلکہ اپنے نام کے ساتھ ڈاکٹر لکھنے کا حق بھی حاصل کرلیا ہے۔ان کی اس بڑی کامیابی کی خبر عام ہوتے ہی چہار جانب سے مبارکبادیاں پیش کئے جانے کا سلسلہ جاری ہے ۔اتوار کے دن جب ڈاکٹر محمد انوارلحق مغربی بنگال اردو اکاڈمی کے آسنسول شاخ پہنچے تو نہ صرف ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا بلکہ اردو اکاڈمی کے گورننگ باڈی ممبر شکیل انور اور جنرل باڈی ممبر،کونسلر اور آسنسول ساؤتھ بلاک ترنمول کی صدرکہکشاں ریاض خوشی نے انہیں ایک پوٹ پلانٹ پیش کیا اور منھ میٹھا کرانے کے ساتھ مستقبل میں مزید کامیابی کی دعائیں بھی دئیے۔اس موقع پر سنئیر صحافی وافسانچہ نگار ریاض اتکلی ، آسنسول میں خون عطیہ کیمپ تحریک کے روح رواں بلال خان ،انجمن ترقی اردو ہند پچھم بردوان ضلع کے جنرل سکریٹری ماسٹر محمد سلیمان اور معلم ،شاعر وادیب امتیاز احمد انصاری کے علاؤہ محمد غفران،سید رفیع اللہ اور محمد گلزار عالم خصوصی طور پر موجود تھے۔بعد ازاں اکاڈمی کے احاطے میں ان مہمانوں کے ہاتھوں شجر کاری بھی کی گئی۔