Dastak Jo Pahunchey Har Ghar Tak

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email

* ڈکیتی انوکھا کا واقعہ، چوروں نے سوئے ہوئے گھر والوں کو باہر سے بند کر کے زیورات اور رقم اڑا لی*

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email
ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

Oplus_16908288

سالان پور تھانہ کے زیرِانتظام روپ نارائن پور پولیس چوکی کے میجلاڈیہہ گاؤں میں ایک نہایت حیرت انگیز اور سنسنی خیز ڈکیتی کا واقعہ سامنے آیا ہے۔ گاؤں کے رہائشی نظام الدین انصاری کے گھر میں اُس وقت چوری کی واردات ہوئی جب وہ اور اُن کے اہلِ خانہ گہری نیند میں تھے۔ اطلاع کے مطابق، نظام الدین انصاری کا گھر این ٹی پی سی پاور گرڈ کے مرکزی دروازے سے کچھ ہی فاصلے پر واقع ہے۔ رات کے وقت نامعلوم چوروں نے گھر میں نقب لگا کر داخل ہونے کے بعد انتہائی چالاکی سے دونوں کمروں کو باہر سے کنڈی لگا کر بند کر دیا جن میں نظام الدین، ان کی بیوی، بچے اور والدین سو رہے تھے۔ اس کے بعد چور سیدھے اُس کمرے میں داخل ہوئے جہاں نظام الدین انصاری موجود تھے۔ چوروں نے الماری کھول کر سونے کے دو جھمکے، ناک کی نتھ، کچھ چاندی کے زیورات اور 50 ہزار روپے نقد چرا لیے۔ حیرت کی بات یہ ہے کہ نظام الدین اُسی کمرے میں سو رہے تھے مگر انہیں کسی قسم کی آہٹ محسوس نہ ہوئی۔ نظام الدین انصاری نے بتایا کہ انہوں نے چند روز قبل تین گائیں فروخت کی تھیں اور ان کی رقم بھی الماری میں رکھی تھی، جسے چور اپنے ساتھ لے گئے۔ چوری کی اطلاع فوری طور پر روپ نارائن پور پولیس چوکی میں دے دی گئی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر معائنہ کیا اور اب اطراف کے سی سی ٹی وی فوٹیج کھنگالنے کے ساتھ ساتھ معاملے کی تفتیش میں مصروف ہے۔ گاؤں والوں میں اس واردات کے بعد خوف و تشویش کی فضا پھیلی ہوئی ہے۔

Latest News