Dastak Jo Pahunchey Har Ghar Tak

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email

*کانکسا کے بدبِہار میں آسمانی بجلی گرنے سے جھارکھنڈ کے اینٹ بھٹہ مزدور کی موت، علاقے میں سوگ*

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email
ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

کانکسا تھانہ علاقے کے بدبِہار میں جمعرات کی شام آسمانی بجلی گرنے سے ایک اینٹ بھٹہ مزدور کی موت ہو گئی۔ متوفی مزدور کی شناخت سنِیل مرمو (عمر 29 سال) کے طور پر ہوئی ہے، جو جھارکھنڈ کے تارا پور علاقے کا رہائشی تھا۔

اطلاعات کے مطابق، سنِیل بدبِہار کے ایک اینٹ بھٹے میں مزدوری کرتا تھا۔ جمعرات کی شام علاقے میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارش ہو رہی تھی، اسی دوران اچانک بجلی گرنے سے سنِیل موقع پر ہی گر پڑا اور اس کی موت ہو گئی۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ملاندِگھی پھانڑی کی پولیس موقع پر پہنچی اور لاش کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے دُرگا پور سب ڈویژنل اسپتال بھیج دیا۔ اس حادثے کے بعد علاقے میں غم کا ماحول چھا گیا ہے، بھٹے کے دیگر مزدور اور مقامی افراد غمزدہ ہیں۔