Dastak Jo Pahunchey Har Ghar Tak

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email

*کلٹی بورو میں پینے کے پانی سے وابستہ والو آپریٹروں کا احتجاج، بروقت تنخواہ کا مطالبہ*

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email
ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

آسنسول میونسپل کارپوریشن کے کلٹی بورو کے تحت پینے کے پانی کی فراہمی سے وابستہ والو آپریٹروں نے بروقت تنخواہ کی ادائیگی کے مطالبے کو لے کر زبردست احتجاج کیا۔ مظاہرین کا الزام ہے کہ انہیں کافی عرصے سے نہ تو باقاعدہ اور نہ ہی وقت پر تنخواہ دی جا رہی ہے۔
اپنی مانگوں کے حق میں والو آپریٹروں نے متعلقہ انجینئر کا گھیراؤ کرتے ہوئے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ وہ اس مسئلے کو کئی بار اعلیٰ حکام کے سامنے اٹھا چکے ہیں، لیکن اب تک کوئی مستقل حل سامنے نہیں آیا ہے۔ تنخواہوں کی عدم ادائیگی کی وجہ سے انہیں اپنے اہلِ خانہ کی کفالت اور روزمرہ کے اخراجات پورے کرنے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
والو آپریٹروں نے مطالبہ کیا ہے کہ ان کی بقایا تنخواہوں کی فوری ادائیگی کی جائے اور آئندہ کے لیے باقاعدہ و بروقت تنخواہ کی یقینی فراہمی کا نظام بنایا جائے۔ مظاہرین نے خبردار کیا ہے کہ اگر ان کے مطالبات جلد پورے نہ کیے گئے تو وہ آنے والے دنوں میں بڑے پیمانے پر تحریک چلانے پر مجبور ہوں۔