Dastak Jo Pahunchey Har Ghar Tak

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email

*کُلٹی میں دل دہلا دینے والا واقعہ: بیٹے نے ماں کو گولی مار کر خودکشی کر لی*

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email
ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

مغربی بنگال کے صنعتی علاقہ کُلٹی میں ایک نہایت افسوسناک اور دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا، جہاں ایک بیٹے نے اپنی ماں کو گولی مار کر قتل کرنے کے بعد خودکشی کر لی۔ اس سانحہ کے بعد پورے علاقے میں غم و خوف کی فضا قائم ہے۔
مہلوکین کی شناخت راجہ مکھرجی اور ان کی والدہ سندھیا مکھرجی کے طور پر ہوئی ہے۔ خاندانی ذرائع کے مطابق گزشتہ کچھ عرصے سے گھر میں مسلسل ناچاقی اور گھریلو تنازعات چل رہے تھے۔ ا گولی چلنے کی آواز سن کر پڑوسی چونک اٹھے۔
الزام ہے کہ راجہ مکھرجی نے پہلے اپنی والدہ کو گولی مار کر ہلاک کیا اور اس کے بعد خود کو بھی گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ واقعہ کے وقت مکان میں آگ بھڑکتے ہوئے بھی دیکھی گئی، جس سے علاقے میں مزید سنسنی پھیل گئی۔
اطلاع ملتے ہی کُلٹی تھانہ کی پولیس اور فائر بریگیڈ کی ایک گاڑی موقع پر پہنچ گئی اور آگ پر قابو پایا۔ پولیس کے مطابق راجہ مکھرجی ایک نجی کارخانے میں گن مین کی حیثیت سے ملازم تھے۔
پولیس کی ابتدائی جانچ میں گھریلو ناچاقی کو اس افسوسناک قدم کی بنیادی وجہ قرار دیا جا رہا ہے۔ دونوں نعشوں کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے آسنسول ضلع اسپتال بھیج دیا گیا ہے۔
پولیس نے معاملے کی تفتیش شروع کر دی ہے۔ اس دردناک واقعہ کے بعد علاقے میں سوگ کی لہر دوڑ گئی ہے اور مقامی باشندے صدمے میں ہیں۔