Dastak Jo Pahunchey Har Ghar Tak

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email

*کھمم کے تمام متاثرین کو انصاف کی فراہمی کےلئے فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کا قیام* *متاثرہ افراد کو مکانات کی فراہمی تک ہماری جدوجہد جاری رہے گی۔کے کویتا کی پریس کانفرنس*

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email
ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

*کھمم کے تمام متاثرین کو انصاف کی فراہمی کےلئے فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کا قیام*

*متاثرہ افراد کو مکانات کی فراہمی تک ہماری جدوجہد جاری رہے گی۔کے کویتا کی پریس کانفرنس*

سوماجی گوڑہ پریس کلب میں تلنگانہ جاگروتی کی صدر کلواکنٹلہ کویتا نے ویلوگمٹلا متاثرین کو انصاف کی فراہمی کے مقصد سے ایک فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کے قیام کا اعلان کیا۔ اس موقع پر کمیٹی کے اراکین کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کویتا نے کہا کہ یہ کمیٹی اس بات کو یقینی بنانے کے لیے جدوجہد کرے گی کہ تمام متاثرین کو مکمل انصاف حاصل ہو۔ جب تک تمام متاثرین کو انصاف نہیں ملتا ہم حکومت کا تعاقب جاری رکھیںگے۔انہوں نے بتایا کہ یہ کمیٹی ریٹائرڈ جج جسٹس چندرکمار، فوج کے سابق میجر مدن موہن، پروفیسر انورادھا، ناگم کمار سوامی، رامیا، وکلاءسنکرا نریش، شراون گوڑ، نورجن اور صحافی تلنگانہ وٹھل، آکاش گوڑ، کرانتی سمیت دیگر افراد پر مشتمل ہے، جو غیر جانبدارانہ انداز میں متاثرین کے مسائل کا جائزہ لے گی اور حکومت کو ضروری مشورے اور تجاویز پیش کرے گی۔ انہوں نے حکومت اور متعلقہ حکام سے اپیل کی کہ وہ اس کمیٹی کے ساتھ مکمل تعاون کریں تاکہ غریب متاثرین کو انصاف مل سکے۔کلواکنٹلہ کویتا نے کہا کہ ویلوگمٹلا میں حکومت نے انتہائی سخت رویہ اختیار کرتے ہوئے بغیر کسی پیشگی نوٹس یا انتباہ کے تقریباً 750 مکانات کو منہدم کر دیا، جس کے نتیجہ میں بڑی تعداد میں کئی خاندان بے گھر ہو گئے۔ انہوں نے کہا کہ دھرم سماج پارٹی اور جاگروتی کی جدوجہد کے بعد حکومت کو پیچھے ہٹنا پڑا اور 350 متاثرین کو اسی مقام پر پلاٹ دینے اور مزید 110 افراد کو اپنے دیہات میں مکانات کی تعمیر کے لیے مالی مدد فراہم کرنے کا اعلان کیا گیا۔انہوں نے اس امر پر تشویش ظاہر کی کہ 750 مکانات کی مسماری کے باوجود صرف 460 افراد کو ہی مدد دینے کی بات کی جا رہی ہے، جس سے واضح ہوتا ہے کہ ابھی بھی بڑی تعداد میں متاثرین کو انصاف نہیں ملا۔ انہوں نے کہا کہ تمام متاثرین کو انصاف دلانے کے مقصد سے یہ کمیٹی تشکیل دی گئی ہے اور وہ ہر سطح پر جدوجہد جاری رکھیں گی۔انہوں نے بتایا کہ متاثرین کے حق میں آواز اٹھانے کےلئے وشاردھن مہاراج جب کھمم جانے کی کوشش کی تو انہیں گرفتار کر لیا گیا، جبکہ ضلع کلکٹر اور جوائنٹ کلکٹر نے ملاقات تک کا وقت نہیں دیا، جو حکومت کے غیر شفاف طرزِ عمل کو ظاہر کرتا ہے۔کویتا نے کہا کہ حکومت اگرچہ 9 دسمبر تک مکانات کی تعمیر مکمل کرنے کا دعویٰ کر رہی ہے تو اس دوران متاثرہ خاندان کہاں رہیں گے؟ انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت متاثرین کے رہائش، کرایہ اور بچوں کی تعلیم کے اخراجات کی ذمہ داری خود اٹھائے۔انہوں نے کہا کہ اس مسئلہ پر معاشرہ کے سنجیدہ اور بااثر افراد کو بھی آگے آنا چاہئے۔ انہوں نے پروفیسر کودنڈا رام، ہراگوپال اور اکونوری مرلی جیسے دانشوروں سے اپیل کی کہ وہ ویلوگمٹلا جا کر حالات کا جائزہ لیں اور غریبوں کو انصاف دلانے کے لیے آواز بلند کریں۔انہوں نے کہا کہ دانشوروں کی خاموشی سماج کے لیے نقصان دہ ثابت ہو سکتی ہے اور یہ وقت ہے کہ سب مل کر غریب متاثرین کے حق میں کھڑے ہوں۔ انہوں نے واضح کیا کہ یہ کمیٹی ایک غیر جانبدار پلیٹ فارم ہے اور حکومت کو چاہیے کہ وہ اس کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے انصاف کے عمل کو یقینی بنائے تاکہ ویلوگمٹلا کے تمام متاثرین کو مکمل انصاف مل سکے اور کوئی بھی خاندان محرومی کا شکار نہ رہے۔