*ہیڈ ٹیچر محمد پرویز عالم کو صدمہ*
*لمبی مدت سے بیمار والدہ کا ہوا انتقال*
تعلیمی حلقے میں یہ خبر افسوس کے ساتھ پڑھی جائے گی کہ ننگھا کے رہنے والے سری پور اردو فری پرائمری اسکول کے ہیڈ ٹیچر محمد پرویز عالم کی والدہ اور سری پور ایریا آفس کے سابق سنئیر کلرک مرحوم صفدر علی کی اہلیہ لمبی مدت تک بیمار رہنے کے بعد منگل کی صبح تقریبآ سات بجے اپنے مکان کی بستر پر زندگی کی آخری ہچکی لے کر اپنے معبود حقیقی سے جا ملی۔ موت کے وقت مرحومہ کی عمر قریب 80 سال تھی۔مرحومہ کئی طرح کے مرض مبتلا ہوکر عرصہ دراز سے بستر پر تھی۔ آخر وقتوں میں تنفس کا عارضہ بھی لاحق ہوگیاتھا۔منگل کے دن ہی بعد نماز ظہر ڈھائی بجے دن کیندولیہ قبرستان میں سپردِ خاک کی گئیں۔ ان کے آخری سفر میں مختلف اسکولوں کےاساتذہ کرام کے علاؤہ سماجی وسیاسی شخصیتں موجود رہیں۔ پسماندگان میں پانچ بیٹے،دو بیٹیوں سمیت بھرا پرا خاندان شامل ہے۔








