Dastak Jo Pahunchey Har Ghar Tak

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email
Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email
ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

Oplus_16908288

آسنسول نارتھ ٹریفک گارڈ کے انچارج محمد اشرفل کی قیادت میں دھدکا پل کے قریب شراب پی کر گاڑی چلانے والوں کے خلاف خصوصی مہم چلائی گئی۔ محمد اشرفل کی نگرانی میں اس علاقے سے گزرنے والے تمام گاڑیوں کے ڈرائیوروں کی بریتھ اینالائزر کے ذریعے جانچ کی گئی اور اگر کوئی ڈرائیور شراب کے نشے میں گاڑی چلاتا پایا گیا تو اس کے خلاف قانونی کارروائی کی گئی۔
اس سلسلے میں محمد اشرفل نے بتایا کہ آسنسول۔دُرگاپور پولیس کمشنریٹ کے ٹریفک محکمے کی جانب سے لگاتار اس طرح کی مہمات چلائی جا رہی ہیں۔ نارتھ ٹریفک گارڈ کی طرف سے اس سے پہلے بھی اسی نوعیت کے اقدامات کیے گئے تھے۔ کل بھی موڈیفائیڈ سائلنسر کے خلاف کارروائی کی گئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ نارتھ ٹریفک گارڈ ہمیشہ سڑک پر عوام کی حفاظت کو یقینی بنانے کی کوشش کرتی ہے۔

Latest News