Dastak Jo Pahunchey Har Ghar Tak

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email

*آسنسول میں ایس آئی آر سماعت کے دوران وزیر ملئے گھٹک کا مرکز و بی جے پی پر سخت حملہ*

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email
ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

Oplus_16908288

پورے مغربی بنگال کے ساتھ ساتھ آسنسول میں بھی ایس آئی آر (اسپیشل انٹینسِو ریویژن) کی سماعت کا عمل جاری ہے۔ سنیچر کے روز مَنی میلہ ہائی اسکول میں جاری سماعتی عمل کے دوران ریاستی وزیر ملئے گھٹک موقع پر موجود رہے اور انہوں نے پوری کارروائی کا جائزہ لیا۔
بعد ازاں وزیر ملئے گھٹک نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے مرکز کی حکومت اور بی جے پی پر شدید تنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ جس طریقے سے مرکزی حکومت اور بی جے پی مغربی بنگال کے عوام کو پریشان کرنے کے لیے ایس آئی آر کا سہارا لے رہی ہے، اس کا جواب عوام آنے والے انتخابات میں ضرور دیں گے۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ اس عمل کے دوران ریاست میں تقریباً 58 لاکھ نام ووٹر لسٹ سے کاٹے گئے ہیں، لیکن ان میں ایک بھی روہنگیا شامل نہیں ہے۔ وزیر نے بی جے پی پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ بی جے پی بار بار یہ دعویٰ کرتی رہی ہے کہ مغربی بنگال میں روہنگیا بڑی تعداد میں بس گئے ہیں، تو پھر وہ روہنگیا کہاں ہیں؟
اس موقع پر آسنسول کے ڈپٹی میئر ابھیجیت گھٹک، ایم ایم آئی سی گُروداس چٹرجی سمیت دیگر ترنمول کانگریس کے قائدین اور کارکنان بھی موجود تھے۔