رانی گنج کے جھانٹی ڈنگال کی رہنے والی 5 سالہ معصوم بچی آرتی کمار سنگھ پر اسرار طور پر گم ہوگئی تھی۔ملی جانکاری کے مطابق اسکول کی چھٹی کے وقت جب آرتی کے گارجین اسکول پہنچے تو معلوم ہوا کہ وہ اسکول سے جاچکی ہے۔گھر والوں نے آرتی کو تلاش کرنا شروع کیا۔دوسری جانب آرتی راستہ بھٹک کر رانی گنج گرودوارہ پہنچ چکی تھی۔ابھشیک پاسوان اور سبھاش پانڈے نامی دو نوجوانوں نے آرتی کو اکیلا دیکھ اندازہ لگایا کہ بچی راستہ بھٹک گئی ہے۔اس سے پوچھے جانے پر آرتی نے کچھ بھی نہیں بتایا۔دونوں نوجوان آرتی کو لے کر پولس اسٹیشن لے گیے۔پولس کے ذریعہ آرتی سے سوال کیے جانے پر اس نے اسکول کا پتا بتایا۔ پولس نے اسکول سے رابطہ قائم کر کے گارجین کو خبر دی۔آرتی کے ملنے کی خبر پاکر گھر والے تھانہ پہنچے اور ضروری کاغذی کاروائی مکمل کرنے کے بعد پولس نے آرتی کو گھر والوں کے سپرد کیا۔آرتی کی والدہ نے بتایا کہ آج انہیں چھٹی کے وقت اسکول پہنچنے میں 15 منٹ تاخیر ہوگئی تھی۔ اسکول پہنچنے پر معلوم ہوا کہ آرتی اسکول سے نکل چکی ہے جبکہ بیٹا وہاں بیٹھا تھا۔بہت تلاش کرنے پر جب کچھ پتہ نہیں چلا تو وہ لوگ مایوس ہوگیے پھر تھوڑی دیر بعد تھانہ سے خبر ملی کہ آرتی تھانہ میں ہے۔ہم لوگ تھانہ پہنچے ۔ضروری کاغذی کاروائی مکمل کرنے کے بعد پولس نے آرتی کو ہم لوگوں کے حوالے کیا۔
