آسنسول کے کلٹی تھانہ کے تحت چورنگی پولیس چوکی کے قومی شاہراہ 19 کے داماگرڑیا علاقے میں ایک نوجوان سے آتشیں اسلحہ برآمد، پولیس نے گرفتار کر لیا۔ جمعہ کی رات کو چورنگی پولیس چوکی نے خفیہ اطلاع کی بنیاد پر داماگرڑیا علاقے کے ایک لائن ہوٹل کے سامنے چھاپہ مارا۔ اس دوران موٹر سائیکل پر سوار ایک نوجوان کو گرفتار کیا گیا۔ پولیس نے نوجوان سے تفتیش کی تو اس کے قبضے سے ایک گولی بھرا آتشیں اسلحہ برآمد ہوا۔ پولیس نے نوجوان کو گرفتار کر کے سنیچر کے روز آسنسول عدالت میں پیش کیا۔
ملزم کا نام ریہان راجہ (22) ہے، جو جھارکھنڈ کے دھنباد علاقے کا باشندہ ہے۔
پولیس کا ماننا ہے کہ نوجوان علاقے میں کسی بڑی مجرمانہ واردات کے ارادے سے آیا تھا، لیکن خفیہ اطلاع ملنے پر پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے اسے دھر دبوچا۔
تفتیش کے لیے پولیس نے ملزم کو ریمانڈ پر لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

















