Dastak Jo Pahunchey Har Ghar Tak

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email

*آسنسول درگا پور پولس نے آن لائن جعلسازی کے شکار افراد کو ٹھگی کی رقم 4 لاکھ روپئے چیک کی شکل میں واپس کیا*

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email
ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

آسنسول درگا پور پولس کمشنریٹ نے سائبر کرائم کے معاملہ میں ایک بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔نیو ٹاؤن شپ پولس اسٹیشن کی ٹیم نے آن لائن جعلسازی کے شکار ہوئے 4 افراد سے 4 لاکھ سے زائد کی رقم ٹھگی کی جانے والی رقم بر آمد کی ہے۔جانکاری کے مطابق کچھ متاثرین نے موبائل گم ہوجانے کے سبب پریشانی کا سامنا کیا۔جب کہ دیگر بینک و اے ٹی ایم کی تفصیلات،پن نمبر و دیگر خفیہ معلومات شیئر کرنے کی وجہ سے دھوکہ دہی کے شکار ہوئے۔جعلسازوں نے درگا پور کے 4 لوگوں سے قریب 4 لاکھ روپئے کی جعلسازی کی۔متاثرین نے اس کی شکایت آسنسول درگا پور پولس کے سائبر تھانہ میں کی۔نیو ٹاؤن شپ پولس نے معاملہ کی جانچ شروع کی اور کامیابی کی جانب قدم بڑھاتے ہوئے ٹھگی کی گئی رقم برآمد کر ملزمین کو گرفتار کرلیا۔جمعرات کے دن پولس نے مذکورہ رقم انکے مالکان کے حوالے کر دیا۔آسنسول درگا پور پولس کے اے سی پی (درگا پور زون) سبیر رائے نے لوگوں سے اس معاملہ میں ہوشیار رہنے کی اپیل کی ہے۔اگر لوگ ہوشیار نہیں ہونگے تو یہ جعلساز آسانی سے انہیں اپنا شکار بنالیں گے۔اے سی پی سبیر رائے اور نیو ٹاؤن شپ تھانہ انچارج نسرین سلطانہ نے متاثرین کو انکی رقم کا چیک سونپا۔سبیر رائے نے کہا کہ بار ہا اس سلسلے میں بیداری مہم چلانے کے باجود لوگ ہوشیار نہیں ہوتے ہیں تو انہیں نقصان اٹھانا پڑ سکتا ہے۔اس کے ساتھ ہی 15 گمشدہ و مسروقہ موبائل فون برآمد کر پولس نے مالکان کے حوالے کیا۔

Oplus_16908288