Dastak Jo Pahunchey Har Ghar Tak

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email

*آسنسول دکھن (ٹاؤن) بلاک مہیلا ترنمول کانگریس کا ورکرس میٹنگ کامیابی سے ہمکنار*

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email
ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

آسنسول دکھن (ٹاؤن) بلاک مہیلا ترنمول کانگریس کے زیر اہتمام وارڈ نمبر 98 کے حسین نگر کمیونیٹی ہال میں بلاک صدر کہکشاں ریاض کی قیادت میں بلاک سطح پر میٹنگ کا انعقاد کیا کیا جس میں کافی تعداد میں خواتین نے شرکت کی۔ اس ورکرس مٹینگ میں پچھم بردوان ضلع صدر اسیما چکرورتی نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج پورے ہندوستان کا واحد ریاست مغربی بنگال ہے جہاں خواتین آزادانہ طور پر اپنی ضروریات کی تکمیل کے لئے بلا خوف و خطر باہر نکلتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت پیدائش سے موت تک اپنے اسکیموں کے ذریعے ان کا تعاون کر رہی ہیں۔ ہم نے 2021 میں ترنمول کانگریس کا ساتھ دیکر تیسری بار ریاست میں ممتا بنرجی کی قیادت میں حکومت کا قیام عمل میں لایا ہے۔ 2024 کے پارلیمانی انتخابات میں بھی ہم سبھوں نے ترنمول کانگریس کے حق میں ووٹ دیکر زیادہ سے زیادہ امیدواروں کو پارلیامنٹ میں بھیجنے کا کام کیا ہے۔ ہمیں متحد ہوکر ایک بار پھر 2026 کے اسمبلی چناؤ میں ترنمول کانگریس کو ریاست کی مسند پر چوتھی بار بیٹھانا ہے۔