آسنسول ساؤتھ بلاک کانگریس کمیٹی کی جانب سے ملک کے سابق وزیر اعظم آنجہانی راجیو گاندھی کی 81 ویں یوم پیدائش پر بی این آر موڑ میں واقع راجیو گاندھی کے مجسمہ میں پھولوں ہار پہنا کر ۔
خراج تحسین پیش کیا گیا،
وہیں دوسری طرف بڑتوڑیا براکر میں ضلع یوتھ کانگریس کے صدر روی یادو کی قیادت میں مفت صحت کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ اس خاص موقعے پر کانگریسی رہنماؤں میں کافی جوش و خروش دیکھا گیا۔ بی این آر کے پروگرام میں آسنسول ساؤتھ بلاک کانگریس کمیٹی کے بلاک صدر شاہ عالم خان، آسنسول نارتھ بلاک کانگریس کمیٹی کے بلاک صدر و آسنسول میونسپل کارپوریشن کے کونسلر ایس ایم مصطفےٰ ، ریاستی کانگریس کمیٹی کے پرسنجیت پویتونڈی،آفتاب عالم و دیگر رہنما، ممبران اور حامی موجود رہے۔ اس موقع پر ساؤتھ بلاک صدر شاہ عالم خان نے راجیو گاندھی کے دور اقتدار کو ہندوستان میں ترقی یافتہ دور سے منسوب کرتے ہوئے کہا کہ راجیو گاندھی نے ملک کی ترقی میں ایک اھم رول ادا کیا ہے جسے بھلایا نہیں جاسکتا ہے۔ اس موقعے پر دیگرہنماؤں نے بھی اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔






























