Dastak Jo Pahunchey Har Ghar Tak

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email

*آسنسول میں پی ایچ ای ٹھیکیداروں کا زبردست احتجاج، 14 ماہ سے بقایا ادائیگی نہ ہونے پر حکومت کے خلاف نعرے بازی*

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email
ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

مغربی بنگال پبلک ہیلتھ انجینئرنگ (PHE) کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن کی جانب سے “ریاستی سطح تحریک” کے تحت آسنسول پی ایچ ای دفتر کے سامنے زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ سینکڑوں کی تعداد میں جمع ٹھیکیداروں اور مزدوروں نے ہاتھوں میں تختیاں اٹھا کر “ادائیگی دو، انصاف دو” کے نعرے لگائے اور محکمہ جاتی افسروں کے خلاف سخت ناراضگی ظاہر کی۔
ایسوسی ایشن کے اراکین نے بتایا کہ گزشتہ 14 ماہ سے ٹھیکیداروں اور مزدوروں کی ادائیگی رکی ہوئی ہے، جس کے باعث سبھی کو شدید مالی بحران کا سامنا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کئی مزدوروں کے گھروں میں چولہے تک نہیں جل پا رہے، بچوں کی فیس، بجلی کے بل اور دواؤں کے اخراجات نکالنا مشکل ہو گیا ہے۔ مظاہرین نے ریاستی حکومت کو خبردار کیا کہ اگر ان کے مطالبات فوراً پورے نہیں کیے گئے تو تحریک کو مزید تیز کیا جائے گا۔ ایک مظاہرین نے کہا، “ہم نے پورا سال محنت کی، لیکن حکومت اور محکمہ ہمیں بھوک مری کے دہانے پر لے آئے ہیں۔ اگر ادائیگی نہ ہوئی تو اگلے مرحلے میں ہم ریاست گیر چکا جام کریں گے۔” انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ مزدوروں اور ٹھیکیداروں کے لیے سیکیورٹی اور انشورنس کی سہولیات یقینی بنائی جائیں۔ مستقبل میں اس طرح کی صورتحال سے بچنے کے لیے بر وقت ادائیگی کا نظام نافذ کیا جائے۔
اس احتجاج میں نہ صرف ٹھیکیدار بلکہ مقامی شہریوں اور مزدور تنظیموں نے بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ کئی سماجی تنظیموں نے بھی ریاستی حکومت سے اپیل کی ہے کہ آبی منصوبوں کو ٹھپ ہونے سے بچانے کے لیے جلد از جلد کوئی حل نکالا جائے۔ پی ایچ ای کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن کے رہنماؤں نے کہا کہ یہ تحریک صرف ادائیگی کی نہیں بلکہ عزت اور بقا کی لڑائی ہے۔
انہوں نے دو ٹوک کہا کہ جب تک مزدوروں کو ان کا حق نہیں ملتا، جدوجہد جاری رہے گی۔