آسنسول: آسنسول نارتھ تھانے کے تحت کنیاپور پھانڑی کا ازسرِ نو تعمیر کیا گیا ہے۔ بدھ کے روز آسنسول-دورگاپور پولیس کمشنریٹ کے پولیس کمشنر سنیل کمار چودھری نے اس کا باقاعدہ افتتاح کیا۔ اس موقع پر ڈی سی سینٹر دھرو داس، آسنسول نارتھ تھانے کے انچارج امیت ہالدار، کنیاپور فاری کے انچارج کے علاوہ پولیس محکمے کے دیگر افسران بھی موجود تھے۔
پولیس کمشنر سنیل کمار چودھری نے نوتعمیر شدہ پولیس پھانڑی کا رسمی افتتاح انجام دیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ آسنسول نارتھ تھانے کے انچارج اور کنیاپور پھانڑی کے انچارج کی مشترکہ کوششوں سے اس پھانڑی کو نئے انداز میں تعمیر کیا گیا ہے۔
نئی تعمیر میں پھانڑی انچارج کے لیے الگ کمرہ بنایا گیا ہے، جبکہ تفتیشی انچارج کے لیے بھی علیحدہ کمرے کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ ایک ڈائریکٹ روم بھی تعمیر کیا گیا ہے، جس سے پولیس افسران کو قانون و نظم و ضبط برقرار رکھنے میں مزید سہولت حاصل ہوگی۔