آسنسول چمبر آف کامرس کے نمائندوں نے سکریٹری شمبھو ناتھ جھا کی قیادت میں آسنسول میونسپل کارپوریشن کی نئی کمشنر ادیتی چودھری ( آئی اے ایس) سے روایتی طور پر کارپوریشن کے کمشنر چمبر میں پہنچ کر انہیں گلدستہ پیش کر کے آسنسول میں خیر مقدم کیا۔ چمبر کے سکریٹری شمبھو ناتھ جھا نے کہا کہ انہوں نے کچھ پہلوؤں پر باتیں کیں۔ان کو ایک تجویز دی گئی کہ ایک دن آسنسول چمبر آف کامرس کے نمائندے اور کارپوریشن کے افسران کمشنر کی قیادت میں آسنسول بازار کا دورہ کر کے بازار کی موجودہ حالات کا جائزہ لیں اور وہاں کے دکانداروں کے مسائل کو سنیں ۔ انہوں نے کہا کہ کارپوریشن اور اس حلقہ کے سبھی چمبروں کے ساتھ تین تین ماہ کے وقفے سے بیٹھک ہو جس سے ان کے مسائل کو سنی جاسکے اور اس کا حل نکالا جائے ، ساتھ ہی ساتھ انہوں نے مزید کہا کہ چمبر کی جانب سے کارپوریشن کو جو خط لکھے جاتے ہیں ، اس کا جواب نہیں ملتا ہے، اس کا بھی انتظام ہو۔اس موقعے پر چمبر سکریٹری شمبھو ناتھ جھا، اش ک اگروال،راجو اگروال، امر پرساد اور بجے ماکھڑیا موجود تھے۔