Dastak Jo Pahunchey Har Ghar Tak

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email

*آسنسول کارپوریشن وارڈ نمبر 82میں سڑک کے تعمیری کام کا آغاز* *’ہمارا پاڑہ، ہمارا حل‘ اور ’پتھ شری‘ منصوبوں پر کروڑوں کی لاگت*

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email
ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

Oplus_16908288

مغربی بنگال حکومت کے مختلف ترقیاتی منصوبوں کے تحت آسنسول میونسپل کارپوریشن علاقے میں کئی ترقیاتی کاموں کا افتتاح کیا گیا۔ اس موقع پر میونسپل کمشنر ایکم جے۔ سنگھ(آئی اے ایس) نے میونسپل علاقے میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی تفصیلی جانکاری پیش کی۔ انہوں نے ریاستی حکومت کے اہم منصوبوں ’ہمارا پاڑہ، ہمارا حل‘ اور ’پتھ شری‘ کی پیش رفت پر روشنی ڈالی۔اس پروگرام میں آسنسول میونسپل کارپوریشن کی کمشنر ایکم جے سنگھ، میئر بدھان اُپادھیائے، ڈپٹی میئر سید وسیم الحق، چیئرمین امرناتھ چٹرجی، کارپوریشن کے سکریٹری کرشنندو کمار منڈل، بورو7کے بورو چیئرمین شیبا نند باؤری، وارڈ نمبر83کے کونسلر حسرت اللہ، وارڈ نمبر77کے کونسلر گرمیت سنگھ کے علاوہ کارپوریشن کے انجینئرس اور مقامی افراد کافی تعداد میں موجود تھے۔ پروگرام کی نظامت رانی گنج کے سابق ایم ایل اے سہراب علی نے بحسن و خوبی انجام دیا۔اس موقعے پر سہراب علی نے بتایا کہ حمید نگر کا یہ راستے کا تخمینہ 77لاکھ89ہزار63روپئے ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ وارڈ نمبر 82میں آمادیر پاڑہ۔ آمادیر سمادھان منصوبے کے تحت کئی ترقیاتی کام ہو رہے ہیں۔ اس پروگرام میں کارپوریشن کمشنر ایکم جے سنگھ نے اپنے اخطاب میں کہا کہ ’ہمارا پاڑہ، ہمارا حل‘ منصوبے کے تحت بورونمبر 6 میں کل 41 ترقیاتی کام جاری ہیں، جن پر تقریباً ایک کروڑ روپے خرچ کیے جا رہے ہیں۔ جبکہ ’پتھ شری‘ منصوبے کے تحت چھ سڑکوں کی تعمیر کا کام چل رہا ہے، جس پر تقریباً 3.5 کروڑ روپے کی لاگت آ رہی ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ آسنسول میونسپل کارپوریشن علاقے میں ’ہمارا پاڑہ، ہمارا حل‘ منصوبے کے تحت مجموعی طور پر 440 ترقیاتی منصوبے جاری ہیں، جن کا کل بجٹ تقریباً 11 کروڑ روپے ہے۔ اس کے علاوہ آئندہ دو سے تین دنوں کے اندر 100 نئے سڑک، نالی اور اسٹریٹ لائٹ کے منصوبوں کا آغاز کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ’پتھ شری‘ منصوبے کے تحت مستقبل قریب میں آسنسول علاقے میں 254 سڑکوں کے منصوبے مکمل کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے، جن پر تقریباً 100 کروڑ روپے خرچ کیے جائیں گے۔ افسران نے یقین دہانی کرائی کہ تمام ترقیاتی کاموں کے معیار کا خاص خیال رکھا جائے گا اور انہیں مقررہ وقت میں مکمل کرنے کی ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔پروگرام کے اختتام پر میونسپل کمشنر نے موجود عوامی نمائندوں، افسران اور میڈیا کے نمائندوں کا شکریہ ادا کیا۔