Dastak Jo Pahunchey Har Ghar Tak

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email

*آسنسول کے رابندر بھون میں چلڈرن فلم فیسٹول کا افتتاح*

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email
ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

Oplus_16908288

بچوں کی دنیا کو سنیما کے رنگوں سے سجانے کے مقصد سے جمعہ کے دن آسنسول کے رابندر بھون میں چائلڈ فلم فیسٹول کا آغاز کیا گیا۔اس تقریب میں فن،سنیما اور سماج سے وابستہ کئی معزز شخصیات موجود رہیں۔ان کی موجودگی نے تقریب کے حسن کو مزید دوبالا کردیا۔مغربی بنگال کے وزیر ملائے گھٹک، اندر نیل سین، پچھم بردوان ضلع سبھا پتی وشوا ناتھ باؤڑی، آسنسول لوک سبھا کے ایم پی شتروگن سنہا، ڈپٹی میئر ابھجیت گھٹک سمیت دیگر موجود رہے۔فلم فیسٹیول خاص طور پر بچوں کے لیے ہے اور آئندہ 23 مارچ تک جاری رہنے کی بات کہی گئی ہے۔ فیسٹیول کا مقصد نہ صرف بچوں کو تفریح کا سامان مہیا کرانا ہے بلکہ انکے اندر پوشیدہ صلاحیتوں کو اجاگر بھی کرنا ہے۔انکے اندر جوش و ولولہ اور کچھ کر دکھانے کا جذبہ بھی پیدا کرنا شامل ہے۔آسنسول میں اس طرح کی نمائش فلمی دنیا اور فن کو فروغ دینے کی جانب ایک مثبت قدم ہے۔بچوں کے اندر اس طرح ایک جذبہ پیدا ہوگا۔فلم فیسٹیول کو لے کر گارجین کے ساتھ اساتذہ میں بھی خوشی کا ماحول دیکھنے کو مل رہا ہے۔