Dastak Jo Pahunchey Har Ghar Tak

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email

*آل انڈیا پیام انسانیت فورم آسنسول یونٹ کا کامیاب فری ہیلتھ ، انکھ چیک اپ کیمپ*

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email
ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

**امن واخوت عدل ومحبت وحدت کا پرچار کرو*
*انسانوں کی اس نگری میں انسانوں سے پیار کرو**

ملک عزیز ہندوستان میں مختلف مذاہب رنگ و نسل اور مختلف زبانوں کے بولنے والے رہتے ہیں ۔ان کے درمیان محبت اور پیار کو تقسیم کرتے ہوئے ہمیں ایک دوسرے کا احترام کرنا آجائے پیام انسانیت ہمیں یہی درس دیتا ہے ان باتوں کا اظہار کلکتہ سے تشریف لائے ہوئے مہمان مولانا خورشید عالم ندوی نے کیا جبکہ ڈپٹی میئر سید وسیم الحق نے فری ہیلتھ چیک اپ اور انکھوں کے جانچ کے کام کی خوب سراہانہ کرتے ہوئے ائندہ کے پروگراموں میں مستقل اپنے تعاون کا یقین دلایا۔ ساتھ ہی عوام سے بھی بھرپور ساتھ نبھانے کا وعدہ لیا ہے ان باتوں کا اظہار ال انڈیا پیام انسانیت فورم آسنسول یونٹ کی طرف سے مدرسہ خدیجۃ الکبری للبنات میں ایک کامیاب فری ہیلتھ اور انکھ جانچ کیمپ میں کیا گیا اس کیمپ میں کل 268 لوگوں نے فیض حاصل کیا۔ الحمدللہ اس کیمپ میں شہر کے مشہور و معروف ڈاکٹر حضرات خصوصی طور پر ڈاکٹر شہنشاہ عالم، ڈاکٹر اصف سراج، ڈاکٹر محمد شمیم ،ڈاکٹر ایم ایس شریف اور ڈاکٹر رقیہ خاتون اپنی خدمات پیش کی ۔ فرینک روز میڈیکل اور شارپ سائٹ ائی ہاسپٹل نے خون اورآنکھ جانچ
میں اپنا تعاون پیش کیا مہمانوں کی ایک بڑی تعداد اخر تک موجود رہی جن میں محمد بشیرصاحب، مولانا محمد شاہد ندوی ،مولانا نیاز ندوی، مولانا قیصر عبداللہ، مفتی ثاقب ہاشمی ، خورشید ادیب ، فنصبی عالیہ کونسلر ،خالد پرویز وغیرہ خاص طور پر قابل ذکر ہیں۔ پروگرام کو کامیاب بنانے میں مفتی محمد ہشام ندوی، مولانا محمد اکرام الرشیدی، حافظ سید محمد اخلاق، محمد اصف، حسن کمال ، حاجی محمد شمیم، ہدایت اللہ، مفتی محمد شمیم وغیرہ پیش پیش رہے۔