Dastak Jo Pahunchey Har Ghar Tak

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email

*اسلامیہ قبرستان، آسنسول میں برقی نظام کی خستہ حالی، مئیر سے تزئین و مرمت کا مطالبہ*

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email
ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

اسلامیہ قبرستان آسنسول میں برقی نظام کی بگڑتی ہوئی حالت پر مقامی افراد نے شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ اس سلسلے میں آسنسول میونسپل کارپوریشن کے مئیر بدھا اپادھیائے کو ایک تحریری درخواست پیش کی گئی ہے جس میں قبرستان کے تمام برقی کاموں کی فوری مرمت اور تجدید (رینوویشن) کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ اسلامیہ قبرستان شہر کے قدیم ترین قبرستانوں میں سے ایک ہے جو جی ٹی روڈ کے عین کنارے واقع ہے۔ قبرستان کی خوبصورتی اور آنے والوں کی سہولت کے لیے ماضی میں میونسپل کارپوریشن کی جانب سے پورے احاطے میں روشنی کا انتظام کیا گیا تھا، تاہم وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ بیشتر بلب خراب ہو چکے ہیں اور تاریں بھی خستہ حال ہو گئی ہیں۔ نتیجتاً قبرستان کے کئی حصے رات کے وقت اندھیرے میں ڈوبے رہتے ہیں، جس کی وجہ سے زائرین کو شدید دشواریوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے، خصوصاً تدفین کے وقت یہ مسئلہ مزید سنگین صورت اختیار کر لیتا ہے۔اس موقعے پر سابق ایم این آئی سی ربیع الاسلام کے ہمراہ قبرستان کمیٹی کے صدر شاہد پرویز، سکریٹری ڈاکٹر ذیشان الٰہی و دیگر کمیٹی ممبران موجود رہے۔

مقامی لوگوں نے مئیر سے مطالبہ کیا ہے کہ قبرستان کے پورے احاطے میں برقی نظام کی مرمت اور نئے سرے سے روشنی کا مؤثر انتظام کیا جائے تاکہ شہریوں کو سہولت حاصل ہو اور قبرستان کا وقار برقرار رہے۔ درخواست گزاروں نے امید ظاہر کی ہے کہ میونسپل حکام اس مسئلے پر ہمدردانہ غور کرتے ہوئے جلد مثبت کارروائی کریں گے۔