سالہائے گذشتہ کی طرح امسال بھی اسکول آف کمپٹیشن ، کالا جھریا روڈ، برن پور کا سالانہ رنگا رنگ کلچرل پروگرام اور اسپورٹس سنیچر کے روز برن پور اسٹیڈیم میں منعقد ہوا،

جس کا آغاز اسکول کی ڈائریکٹر نشاء تیواری، پرنسپل سربجیت سوری، وارڈ کونسلر کہکشاں ریاض ، اسکول کے سکریٹری احمد اللہ خان، مسٹر چوبے، مسٹر سوری، راہول تیواری اور محمد سلیم خان نے شمع روشن کرکے کیا۔ اسکول اسٹوڈنٹس نے مارچ پاسٹ، رنگا رنگ کلچرل پروگرام اور اسپورٹس پیش کر کے گارجینوں اور پرسکوں کا دل جیت لیا۔ اس پروگرام میں مہمانان میں رانی گنج کے ایم ایل اے تابش بنرجی، بورو چیئرمین شیبا نند باؤری، کونسلر اشوک ردرا، کہکشاں ریاض موجود رہے،

Post Views: 132








