*امروہہ میں شہید رہبرِ معظم سید علی خامنہ ای کو پیش کی گئی تعزیت*
لکھنؤ(پریس ریلیز)گذشتہ روز شہر امروہہ میں انجمن رضاکاران حسینی کی جانب سے نمائندہ ولی فقیہ (آیۃ اللہ ڈاکٹر عبد المجید حکیم الٰہی کی آمد پر شہر امروہہ کی تمام انجمنوں تعلیمی اداروں اور دیگر تنظیموں نے مرحوم الشہید آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای طاب ثراہ کی شہادت پر تعزيتی پیغامات پیش کیے اور اپنی عقیدت کا اظہار کیا ۔ اس موقع پر امروہہ کی قدیم ترین درس گاہ دار العلوم سید المدارس کے پرنسپل حجت الاسلام عالی مولانا سید رضا کاظم تقوی قبلہ آلِ نجم الملّت نے ادارے کی طرف سے تعزیت نامہ پیش کیا اور آغا سے مل کر رہبر معظم کی شہادت کے سلسلے سے پرسہ پیش کیا۔
اس پروگرام میں معروف خطیب آیت اللہ عقیل الغروی نے بھی خطابت فرمائی۔یہ خبر ظفر عباس نے دی ہے ۔
Post Views: 24










