بالاسور 07 دسمبر: آج دوپہر بالاسور کے مقامی ایک ہوٹل کے کانفرنس ہال میں بالاسور ضلع لکڑی کاریگر یونین کے عہدے داروں کا انتخاب باہمی اتفاق رائے سے مکمل ہوا۔سابق صدر تریلکھیہ ناتھ مہارانا کے انتقال کی وجہ سے صدر کا عہدہ دو سال سے خالی تھا۔آج سنگھ کے تمام ممبران اکٹھا ہوکر متفقہ طور پر نئے عہدے داروں کا انتخاب کیا، جس کے مطابقصدر منصور علی،جنرل سیکریٹری راجیش کمار شرما،نائب صدر اجے کمار مہانتی،جوائنٹ سیکریٹری اماکانت مستری،اسیسٹینٹ سیکریٹری: انیرُدھ سیناپتی،ٹریجرر گنیش چندر شا،اسیسٹینٹ ٹریجرر ڈمبرودر داس چنے گئے۔یونین کے دستور کے مطابق ہر چار سال بعد انتخاب ہونا لازمی ہے نومنتخب صدر منصور علی نے تمام کاریگروں سے اپیل کی کہ وہ متحد ہوکر یونین کو مضبوط بنائیں۔انہوں نے بتایا کہ تنظیم کا اپنا دفتر نیلگِری میں یونین کی زمین پر جلد تعمیر کیا جائے گا۔ اسی مقام پر وشوکَرما کے مندر اور ایک اولڈ ایج ہوم بھی تعمیر کرنے کی منصوبہ بندی ہے۔انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت نے ضعیف لکڑی کاریگروں کے لیے کوئی خاص سماجی یا معاشی فلاحی اسکیم نہیں بنائی ہے، اس لیے ایسے سینئر کاریگر مذکورہ اولڈ ایج ہوم میں رہ سکیں گے اور یونین کی جانب سے انہیں مفت کھانا، لباس فراہم کیا جائے گا۔ساتھ ہی یہ بھی اعلان کیا کہ اگر کسی سینئر کاریگر کی موت ہوجاتی ہے تو اس کی آخری رسومات بھی یونین کی جانب سے انجام دی جائیں گی۔بالاسور سے عظیم بالیسری کی رپورٹ۔












