Dastak Jo Pahunchey Har Ghar Tak

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email

*بالاسور میں معزز مہمانوں کا پرتپاک استقبال، تعلیم و ثقافت کے فروغ پر زور*

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email
ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

*بالاسور میں معزز مہمانوں کا پرتپاک استقبال، تعلیم و ثقافت کے فروغ پر زور*

ریاستی وزیر سوریہ بنشی سورج اور معروف اداکار و رکنِ اسمبلی سدھانت مہاپاترا کی آمد، عوامی جوش و خروش عروج پر


بالاسور 13 فروری:اُڈیشا کی سرزمین بالاسور میں آج ایک باوقار تقریب منعقد ہوئی جس میں ریاستی حکومت کے معزز وزیر برائے اعلیٰ تعلیم، کھیل اور اُڑیا زبان، ادب و ثقافت سری سوریہ بنشی سورج اور اُڑیا فلمی دنیا کے ممتاز ستارے و دِگپہنڈی کے مقبول رکنِ اسمبلی سدھانت مہاپاترا کا شاندار استقبال کیا گیا۔تقریب میں مقامی عوام، سماجی کارکنان اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اپنے خطاب میں وزیر موصوف نے تعلیم، کھیل اور ثقافتی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے ریاستی حکومت کے عزم کا اعادہ کیا اور بالیشور کے عوام کی محبت پر اظہارِ تشکر کیا۔اس موقع پر سدھانت مہاپاترا نے کہا کہ اُڑیا ثقافت اور علاقائی ترقی کے لیے مشترکہ کاوشیں وقت کی اہم ضرورت ہیں۔ تقریب خوشگوار ماحول میں اختتام پذیر ہوئی اور شرکاء نے معزز مہمانوں کی آمد کو بالیشور کے لیے اعزاز قرار دیا۔