Dastak Jo Pahunchey Har Ghar Tak

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email

*بالاسور کے ضلع کلکٹر اور پولیس سپرنٹنڈنٹ کی مشترکہ عوامی سماعت کی محفل منعقد*

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email
ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

سورو 08 دسمبر: آج صبح ٹھیک 10 بجے مقامی پنچایت سمیتی میٹنگ ہال میں ضلع کلکٹر جناب سوریہ بنشی مایور بیکاش اور پولیس سپرنٹنڈنٹ جناب پرتیوش دیواکر کی مشترکہ عوامی سماعت کا انعقاد کیا گیا۔سور پنچایت سمیتی کے تحت مختلف گاؤں پنچایتوں سے 119 درخواست گزاروں نے اپنی شکایات پیش کیں۔

ان میں سے 111 شکایات انفرادی نوعیت کی تھیں جبکہ 06 اجتماعی شکایات پیش کی گئیں۔ اس کے علاوہ 02 درخواستیں وزیرِ اعلیٰ امدادی فنڈ کے لیے جمع کرائی گئیں۔موصولہ شکایات میں سے 11 معاملات کا موقع پر ہی حل کردیا گیا۔اس موقع پر اضافی ضلع کلکٹر (ریونیو) جناب ہمنت سنگھ، ضلع پریشد کے ڈپٹی چیف ڈویلپمنٹ آفیسر و ایگزیکٹیو آفیسر جناب سنجے کمار راؤت، چیف ڈسٹرکٹ میڈیکل آفیسر ڈاکٹر پربھات کمار بہیرا، ڈپٹی کلکٹر جناب شیو مالویا کے ساتھ مختلف محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔بالاسور سے عظیم بالیسری کی رپورٹ۔

Latest News